غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
اسرائیل نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مشرقی القدس میں اپنا قونصل خانہ بند کر دے۔
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
8 ستمبر 2026 کو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں برطانوی قونصل جنرل کی عمارت کا بیرونی حصہ، ارد گرد کی سڑکیں اور رابطہ راستے دیکھے جا سکتے ہیں۔ / َAA

اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع برطانوی قونصل خانے کو مطلع کیا ہے کہ اس کا بند ہونا   ضروری ہے اور یہ کہ وہاں متعین سفارتی عملے کی سفارتی منظوری   30 دن کے اندرمنسوخ ہو جائے گی۔

ایک اسرائیلی عہدیدار اور معاملے سے واقف دو ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  اسرائیل میں امریکی زیرِ قیادت قائم کئے گئے 'غزہ رابطہ کاری مشن' میں متعین برطانوی نمائندوں کے علاوہ رام اللہ میں موجود برطانوی سفارت کاروں کو بھی سات دن کے اندر وہاں سے نکلنا ہوگا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے، مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے، جواب میں مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطین انتظامیہ  کے تسلیم کردہ برطانوی قونصل خانے کو بند کر دیا جانا چاہیے۔

برطانیہ کے ساتھ ساتھ فرانس اور کینیڈا نے بھی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

معاملے سے  واقف ذرائع نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت، ممکنہ پابندیوں کی توقع کے ساتھ، بدھ کے روز متوقع اجلاس میں برطانوی اقدام کے حامی ممالک کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی پر غور کرے گی۔

نیتن یاہو  دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ برطانوی اقدام کے حامی ممالک 'فرانس اور سویڈن' کے بھی مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطین انتظامیہ  کے تسلیم کردہ قونصل خانے موجود ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں کینیڈا کا سفارتی دفتر موجود ہے اور اسرائیل ماضی میں بھی  سفارتی دفاتر  بند کروانے کے اقدامات کر چکا ہے۔

دریافت کیجیے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی