ایشیا
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا میں ٹرین حادثہ،14 افراد ہلاک درجنوں زخمی
انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے تصادم سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ 84 افراد زخمی ہوئے ہیں
انڈونیشیا میں ٹرین حادثہ،14 افراد ہلاک درجنوں زخمی
ٹرین حادثہ / Reuters

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے تصادم سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ 84 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں یہ  واقعہ  ملک کے مہلک ترین ریل حادثات میں سے ایک ہے۔

حادثہ پیر کی رات دیر گئے ایسٹ بیکاسی اسٹیشن پر پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ایک طویل فاصلے کی ٹرین سے ٹکرا گئی، انتارا نیوز ایجنسی کے مطابق۔

سرکاری ریلوے آپریٹر پی ٹی کریتا آپی انڈونیشیا (KAI) کے حکام نے بتایا کہ درجنوں زخمی مسافر کئی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

 جکارتہ گلوب کے مطابق ،کائی کے ترجمان فرانوتو ویبووو نے کہا کہ حادثہ اُس وقت  پیش آیا جب ایک ٹیکسی بیکاسی کے بولاک کپل ریلوےپھاٹک پر ایک برقی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے بعدمسافر ٹرین پٹریوں پر رک گئی، اور کچھ ہی دیر بعد اسی لائن پر سفر کرنے والی طویل فاصلے کی ٹرین پھنس جانے والی مسافر ٹرین سے جا ٹکرائی۔

 ہنگامی ٹیمیں جن میں نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی (باسارناس) بھی شامل تھی، رات بھر متاثرین کو نکالنے میں مصروف رہیں جن میں سے بعض کو خصوصی طبی نگہداشت کی ضرورت تھی۔

 حکام نے کہا کہ ہلاک  افراد کو شناخت کے لیے پولیس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ متاثرین کے تمام طبی اور تدفینی اخراجات برداشت کیے جائیں گے، جبکہ خاندانوں کی مدد کے لیے ایک ہنگامی ردِعمل مرکز اور معلوماتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

متاثرہ علاقے میں ٹرین سروسز جزوی طور پر اب بھی متاثر ہیں اور آپریشن محدود ہیں کیونکہ تفتیش کار تصادم کی وجہ کا جائزہ لیتے جا رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے ٹرانسپورٹ حکام نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جیسے جیسے ریسکیو اور بحالی کا عمل جاری رہے گا مزید تازہ معلومات متوقع ہیں

دریافت کیجیے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
ایئر ایشیا نے 150 عدد ایئربس جیٹ کی خرید کامعاہدہ کر لیا
"توانائی کا بحران"آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس
ایٹمی ہتھیار بنانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا:شمالی کوریا
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک
امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سیٹلائٹ اینٹیلجنس معلومات کا تبادلہ محدود کر دیا
شمالی کوریا نے کلسٹر بم اور بیلسٹک میزائلوں کا آزمائشی تجربہ کر ڈالا
شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
بنگلہ دیش: کارخانے میں آگ لگ گئی،5 افراد جل کر ہلاک
بحیرہ ملوکا میں 7٫8 شدت کا زلزلہ،ہمسایہ ممالک میں سونامی انتباہ
انڈونیشیا:اسرائیل کی باتوں پر بھروسہ نہیں،بم دھماکے کی تفتیش کروائی جائے
بھارت میں مردم شماری کا آغاز،کیا اس کی سیاسی نمائندگی بدل جائے گی؟
لاریجانی اور سلیمانی کو ختم کر دیا گیا ہے:اسرائیلی وزیر
پاکستان و افغانستان تحمل سے کام لیں:چین
بھارت: ہسپتال میں آگ لگ گئی، دس مریضوں کی موت