مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہرمز کھلوانے کےلیے فوجی کاروائی کی تیاریاں،ابو ظہبی کے شامل ہونے کاامکان
منگل کو شائع ہونے والی دی وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، عرب عہدیداروں کے حوالے سے، متحدہ عرب امارات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایسی قرارداد کے لیے لابنگ کر رہا ہے جو فوجی کارروائی کی اجازت دے
ہرمز کھلوانے کےلیے فوجی کاروائی کی تیاریاں،ابو ظہبی کے شامل ہونے کاامکان
آبنائے ہرمز / Reuters

متحدہ عرب امارات زور آزمائی کے ذریعے  آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی امریکہ کی قیادت میں کی جانے والی کوشش کی حمایت کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔

منگل کو شائع ہونے والی دی وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، عرب عہدیداروں کے حوالے سے، متحدہ عرب امارات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایسی قرارداد کے لیے لابنگ کر رہا ہے جو فوجی کارروائی کی اجازت دے۔

 یہ امریکہ ، یورپ و ایشیا کی اتحادی طاقتوں سے بھی اس کلیدی سمندری راہداری کی حفاظت کے لیے اتحاد بنانے کی اپیل کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ابو ظہبی ممکنہ فوجی کرداروں کا جائزہ لے رہا ہے، جن میں مائن کلیئرنگ یعنی بارودی سرنگوں کی صفائی  کے آپریشن بھی شامل ہیں کیونکہ وہ پہلی بار براہِ راست تنازعے میں حصہ لینے پر غور کر رہا ہے۔

جرنل کے حوالے سے دیے گئے بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ "عالمی سطح پر وسیع اتفاقِ رائے ہے کہ ہرمز کی گزرگاہ میں بحری جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ جاری امریکی-اسرائیلی جنگ نے خلیجِ فارس میں عدم استحکام کو ہوا دی ہے جبکہ  تناؤ 2 مارچ سے بڑھ گیا جب ایران نے اس گزرگاہ میں جہاز رانی پر پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا اور خبردار کیا کہ بغیر رابطے کے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دن میں تقریباً 20 فیصد عالمی خام تیل کی فراہمی اسی گزرگاہ  سے گزرتی  ہے ۔

عدم تحفظ میں اضافہ پہلے ہی تیل کی قیمتوں کے ساتھ بحری جہاز رانی اور انشورنس کے اخراجات بڑھا چکا ہے، اور اگر بحران گہرا ہوا تو مزید اقتصادی جھٹکوں کے خدشات میں اضافہ ہو  جائے گا ۔

 

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر