جاپان میں دو ژان طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
جاپان موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ دوژان طوفان جاپان کے وسطی اور مشرقی علاقوں کی جانب بحرِ اوقیانوس کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
طوفان کی وجہ سے ممکنہ شدید بارشوں اور لرزشِ اراضی کے خطرے کے پیشِ نظر دارالحکومت ٹوکیو کے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع ازو جزائر کے سب سے بڑے جزیرے ازو اوشیما میں بلند سطح کا الارم جاری کر دیا گیا۔
یہ طوفان جاپان بھر میں جاری پانچ روزہ تعطیلات کے دوران آیا، جس کی وجہ سے دارالحکومت ٹوکیو میں ٹرانسپورٹ سروسز متاثر ہوئیں اور بعض پروگرام منسوخ کر دیے گئے۔
طوفان کے باعث 45 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوئی، اور توقع ہے کہ یہ طوفان ٹوکیو کے مشرق میں واقع چیبا صوبے سے بھی ٹکرائے گا۔
4 افراد ہلاک
طوفان ٹوکیو میں شدید بارشوں اور چیبا اور کاناگاوا صوبوں میں لرزشِ اراضی کا موجب بنا۔
حکام نے بتایا کہ چیبا اور کاناگاوا میں طوفان کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔
آل نِپن ایئر ویز اور جاپان ایئر لائنز نے کہا کہ ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر 270 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور اس سے تقریباً 40 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
روزنامہ نِکئی کی رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو اور اس کے اطراف کے چھ صوبوں سے 1.9 ملین افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔

















