غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
عرب ممالک نے وزیر بن گویر کی اس حرکت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر شدید غم و غصہ۔ [اے اے/فائل]

عرب ممالک نے انتہاپسند دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گِویر کے الاقصیٰ مسجد پر دھاوے کی مذمت کی ہے۔

یہ ردعمل اس کے بعد سامنے آئے جب القدس اسلامی اوقاف ڈائریکٹوریٹ نے  بتایا کہ بن گِویر نے مراکشی دروازے سے مسجد کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے اس کے صحنوں کا دورہ کیا ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اشتعال انگیزی' ہے۔ اس نے مقام کی حیثیت بدلنے کی کوششوں کی سختی سے تردید کی اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ یروشلم میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کا بار بار مقابلہ کرے۔

اردن نے بھی اس  حرکت  کی مذمت کی اور اسے ناقابلِ قبول اشتعال انگیزی اور الاقصیٰ مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اردن کی وزارتِ خارجہ نے اس پر الزام لگایا کہ اسرائیل اس مقام پر زمانی اور مکانی تقسیم لاگو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فلسطین کی وزارتِ اوقاف و امورِ مذہبی نے اس واقعے کو ' شرمناک  حملہ' قرار دیا، اور کہا کہ یہ اس دوران ہوا ہے  جب اسرائیلی حکام مسلمانوں نمازیوں کو داخلے سے مسلسل روک رہے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے کہا کہ بن گِویر کا حالیہ اقدام اسرائیل کی مسجد کے احاطے پر یہودیت نافذ کرنے اور مکمل کنٹرول قائم کرنے کے ارادے کا  اشارہ ہے۔ حماس کے رہنما عبدالرحمن شادِد نے کہا کہ یہ دھاوا ' مقدس مقام کے خلاف سب سے خطرناک منظم قبضے کی پالیسی' کی نمائندگی کرتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے مسجدِ الاقصیٰ  اور  عیسائیوں کے اہم گرجا گھر کو مسلسل 38ویں روز بند رکھا ہوا ہے، جس کی  وجہ 28 فروری سے شروع ہونے والی ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد اعلان کردہ 'ہنگامی حالت'  بتائی جا رہی ہے۔

دریافت کیجیے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا