سیاست
2 منٹ پڑھنے
چین نے امریکی قانون سازوں اور عہدیداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
چین: ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکہ کے کسی بھی غلط قدم کا سخت جواب دیا جائے گا
چین نے امریکی قانون سازوں اور عہدیداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
Hong Kong dispute intensifies as China slaps sanctions on American figures. / Reuters

چین نے بروز پیر جاری کردہ  اعلان میں کہا ہے کہ ہم، "ہانگ کانگ سے متعلقہ معاملات پر سنگین رویے" کی وجہ سے امریکی کانگریس کے اراکین، حکام، اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے سربراہان پر پابندیاں عائد کریں گے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ  "ہانگ کانگ چین کا ہے اورامریکہ کو ہانگ کانگ  سے متعلقہ  معاملات میں  مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہانگ کانگ سے متعلقہ معاملات پر امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی غلط قدم کا چین کی جانب سے سخت جوابی کارروائی کے ساتھ جواب دیا جائے گا"۔

چین کا مذکورہ بیان،  واشنگٹن  کی طرف سے  رواں ماہ کے آغاز میں چین اور ہانگ کانگ کے چھ حکام پر پابندیاں عائد کیں اور کہا تھا کہ یہ پابندیاں  "بین الاقوامی جبر" اور ہانگ کانگ کی خودمختاری کو نقصان پہنچائے جانے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے بیجنگ اور ہانگ کانگ کے حکام پر الزام لگایا  تھا کہ انہوں نے  ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کو بین الاقوامی سطح پر استعمال کرکے "19 جمہوریت نواز کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی اور بیرون ملک فرار ہونے پر مجبور کیا ہے۔ ان افراد میں  ایک امریکی شہری اور چار  امریکی رہائشی شامل ہیں"۔

چین کا یہ تازہ ترین اقدام دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان پہلے سے جاری تجارتی جنگ کی شدت  میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی