سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ہم نےجاپان کے ساتھ 'بہت بڑا' تجارتی معاہدہ طے کر لیا ہے
جاپان، امریکہ میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے 90 فیصد منافع امریکہ کو حاصل ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: ہم نےجاپان کے ساتھ 'بہت بڑا' تجارتی معاہدہ طے کر لیا ہے
Ishiba says he needs to examine the details of the deal before commenting. / AP
23 جولائی 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ ایک "بہت بڑا" تجارتی معاہدہ طےپا گیا ہے۔ یہ معاہدہ ملک میں  اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لائے گا اور ملکی صنعتوں کو فروغ دے گا۔

ٹرمپ نے منگل کو ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "ہم نے جاپان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ طے کر لیا ہے۔ ایک قوی احتمال کی مطابق   یہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔"

انہوں نے کہا ہے کہ"جاپان، میری ہدایت پر، امریکہ میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے 90 فیصد منافع امریکہ کو حاصل ہوگا"۔ تاہم ان دعووں  کی تصدیق کے لئے کوئی سرکاری دستاویزات  یا تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ،ٹرمپ کے اعلان کردہ، تجارتی معاہدے کے تفصیلی جائزے  کی ضرورت کا ذکر کیا اور کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

ایشیبا نے ٹوکیو میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ "جہاں تک مذاکرات کے نتائج کا تعلق ہے میں اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتا جب تک ہم مذاکرات اور معاہدے کی تفصیلات کا بغور جائزہ نہیں لے لیتے۔"

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ جاپان اپنی منڈی کو تجارت کے لیے کھولے گا۔ تجارتی مصنوعات میں کاریں، ٹرک، چاول اور بعض دیگر زرعی مصنوعات شامل ہوں گی اور امریکہ کو 15 فیصد  کی شرح سے محصولات ادا کرے گا۔

ٹرمپ کا یہ اعلان واشنگٹن اور ٹوکیو کے درمیان ، خاص طور پر گاڑیوں  اور قومی سلامتی سے متعلقہ محصولات پر، کئی ماہ کے کشیدہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے ۔

اگرچہ ٹرمپ نے قبل ازیں ، کاروں سمیت جاپانی درآمدات  پر 25 فیصد اور اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی، لیکن ان کے منگل کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ معاہدے کی رُو سے ان مخصوص صنعتوں پر محصولات ختم کئے جائیں گے یا نہیں۔

ٹرمپ کے اعلان کردہ   15 فیصد محصولات کی شرح ان کی سابقہ  دھمکیوں سے کم ہے لیکن پھر بھی پچھلے تجارتی معاہدوں میں دیکھی گئی شرحوں  سے کہیں زیادہ ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا اور جاپانی حکام نے بھی ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں