غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
چار ممالک کا اسرائیل سے غزہ کو امداد کے حوالسے سے "فوری طور پر تاخیر ختم کرنے" کا مطالبہ
وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی سرحدی پابندیاں ایسے وقت میں پناہ گاہوں کی فوری ضرورت کے سامان کے داخلے کو روک رہی ہیں جب موسم سرما کے طوفان غزہ میں کمزور خاندانوں کے لیے خطرہ تشکیل دے رہے ہیں۔
چار ممالک کا اسرائیل سے غزہ کو امداد کے حوالسے سے "فوری طور پر تاخیر ختم کرنے" کا مطالبہ
European Union flags fly outside the European Commission headquarters in Brussels, Belgium, March 1, 2023 [FILE]. / Reuters

برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’’فوری طور پر تاخیر کا سلسلہ بند کرے‘‘ اور موسمِ سرما شروع ہونے سے قبل غزہ میں 1لاکھ 50ہزار خیموں اور انتہائی ضروری انسانی امدادی سامان کی ترسیل کی فوری اجازت دے۔

چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا:’’غزہ میں موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہم وہاں زمینی سطح پر انسانی صورتحال کی سنگینی سے بخوبی آگاہ ہیں۔‘‘

وزرائے خارجہ نے کہا کہ موسمِ سرما کے پہلے طوفان کے نتیجے میں حالیہ سیلاب نے علاقے کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے عائد سرحدی پابندیاں انتہائی ضروری رہائشی پناہ گاہوں اور بنیادی امدادی سامان کی غزہ میں ترسیل میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سفارت کاروں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید سخت سرد موسمی حالات شروع ہونے سے پہلے بگڑتی ہوئی ہنگامی صورتحال کو مکمل طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اہم سرحدی گزرگاہیں کھولیں اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ،انسانی امدادی سرگرمیوں اور ابتدائی بحالی کے لیے ضروری دوہرے استعمال کی اشیا کی غزہ کو ترسیل کی اجازت دیں ۔

غزہ کے لیے جامع منصوبہ

وزرائے خارجہ نے تمام فریقین سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں، بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کریں اور غزہ کے لیے تیار کردہ جامع منصوبے پر عمل درآمد کریں تاکہ کمزور اور غیر محفوظ شہری آبادی تک امداد پہنچائی جا سکے۔

شدید بارشوں کے باعث غزہ بھر میں بے گھر افراد کے عارضی کیمپ زیرِ آب آگئے ہیں، جس کے نتیجے میں بے گھر خاندانوں کو شدید سردی اور نمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امورنے بتایا ہے کہ حالیہ سیلاب سے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی متاثر ہوئے ہیں، جبکہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد ایسے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جہاں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 10اکتوبر 2025سے اب تک اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,643 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ شہری بنیادی ڈھانچے کا 90 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔

دریافت کیجیے
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب