دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے
سینٹ کوم نے حملوں کی نئی لہر کا حکم دے دیا، ایران کے متعدد شہروں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے
امریکا کے تازہ حملوں سے جنوبی ایران میں دھماکے (تصویر: فائل) / Reuters

ایران پر نئے امریکی حملے شروع ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایران کےسرکاری ٹیلی ویژن آئی آر آئی بی 'IRIB' کے مطابق  ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے دارالحکومت بندر عباس میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔

نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جزیرۂ قشم اور اس کے قریبی سمندری علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور ہرمزگان کے شہر سیریک میں بھی ایک اور دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا 'IRNA' نے جنوبی صوبے فارس کے شہر شیراز میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

اس سے قبل ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہروں چابہار اور کنارک میں 14 دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں واقع بوشہر جوہری بجلی گھر کے قریب فضائی دفاعی نظام متحرک ہونے کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اصفہان میں بھی دو دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاہم بعد میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے صوبہ اصفہان کے سلامتی  و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نائب گورنر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کسی دشمن حملے یا دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تاحال ان واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ 'CENTCOM' نے کہا ہے کہ سپریم کمانڈر کی ہدایت پر ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی اُن فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے جنہیں وہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ