ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر دفتر نے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر مسلح حملے کے حوالے سے بنیامین نیتن یاہو سمیت 35 مشتبہ افراد کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
ترکی نے نیتن یاہو کے خلاف امدادی بیڑے پر حملے کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا۔ [فائل] / AA

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر دفتر نے گزشتہ سال غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر مسلح حملے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت 35 مشتبہ افراد کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی ہے۔

فردِ جرم میں ہر مشتبہ شخص کے لئے عمر قید با مشّقت اور 4,596 سال تک سزائے قید طلب کی گئی ہے۔ الزامات میں "انسانیت سوز جرائم"، "نسل کشی" اور "تشدد" شامل ہیں۔

ستمبر 2025 میں جب گلوبل صمود فلوٹیلا کےرضاکار  غزہ میں امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، تو اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ان پر حملہ کیا تھا۔ ترکیہ نے یہ تحقیقات اقوام متحدہ کے بحری قانون (UNCLOS) اور ترک تعزیری قوانین کی رُو سے اور  عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دفعات کے فریم ورک کے تحت شروع کی ہیں۔

منظم خلاف ورزیاں

ترکیہ صدارتی  محکمہ مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران نے کہا ہے کہ " نیتن یاہو کی نہ تو  کوئی اخلاقی قدر ہے اور نہ ہی کوئی قانونی حیثیت کہ وہ کسی کو سبق سکھا سکیں۔" دوران نے نیتن یاہو کو خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا قصوروار ٹھہرایا اور کہا  ہےکہ انہیں اپنے "انسانیت سوز جرائم" کا حساب دینا ہوگا۔

ترک حکام نے غزہ اور لبنان میں جاری خلاف ورزیوں کے خلاف بھی  اپنے موقف کا اعادہ کیا اور  احتساب اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔ ناقدین اور علاقائی رہنماؤں نے نیتن یاہو کو تنازعے کو طول دینے کے لیے منظم طریقے سے جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزیاں کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل نے اکتوبر 2025 میں غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 2,000 سے زائد خلاف ورزیاں کیں اور 738 افراد کو قتل کیا۔ لبنان میں امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے اس  دعوے کے ساتھ  کہ یہ معاہدہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں پر لاگو نہیں ہوتا، اپنے  "ابدی تاریکی" نامی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بدھ کے روز ہونے والے مربوط حملوں کو تنازعے کا " تباہ کن ترین" قدم قرار دیا ہے۔ ان حملوں میں  صرف ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 357 تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم پر نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 72,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے متنّبہ کیا ہے کہ 10 منٹ کے اندر 100 مقامات پر بمباری کے بعد لبنان اب تک کے سب سے "تباہ کن" بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے
کیف کے روس پر ڈرون حملے جائز ہیں:زیلنسکی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا
غزہ میں گاڑی پر حملہ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات