ثقافت
2 منٹ پڑھنے
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی بہترین اداکارہ قرار
مائیکل بی۔ جورڈن نے Sinners کےلیے جبکہ جیسی بکلی نے Hamnet کےلیے بہترین اداکاری کے ایوارڈ جیتے
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
آسکر ایوارڈز / AP

مائیکل بی۔ جورڈن نے 'Sinners' میں  برائی کا سامنا کرنے والے جڑواں کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا۔

انہوں نے 'Marty Supreme' کے اسٹار ٹیموتھی شالامی، 'One Battle After Another' کے لیونارڈو ڈ  ی کاپریو، واگنر مورا ('The Secret Agent') اور ایتھن ہاک ('Blue Moon') کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئرش اداکارہ جیسی بکلی نے بھی 'Hamnet' میں ماں بننے اور نقصان کی وجہ سے بکھرتی محبت کی دردناک تصویر پیش کرنے پر بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔

انہوں نے روز برن ('If I Had Legs I'd Kick You'), رینیٹ رینسوی ('Sentimental Value'), ایما اسٹون ('Bugonia') اور کیٹ ہڈسن ('Song Sung Blue') کو پیچھے چھوڑا۔

پال تھامس اینڈرسن کو 98ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اپنی فلم 'One Battle After Another' کے لیے بہترین ہدایت کار کا اعزاز ملا۔

ہالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار شان پین نے 'One Battle After Another' میں ایک جنونی فوجی افسر کے معاون کردار کے لیے اپنا تیسرا  آسکر جیتا۔

ایمی میڈیگن نے ہارر فلم 'Weapons' میں ایک ڈراؤنی ولن کے کردار کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر حاصل کیا۔

'One Battle After Another' نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا، جب کہ ناروے کی 'Sentimental Value' نے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

رائن کوگلر کو 'Sinners' کے لیے بہترین  منظر نامے کا ایوارڈ ملا، جبکہ پال تھامس اینڈرسن کو 'One Battle After Another' کے لیے بہترین ایڈاپٹڈ منظر نامہ کا اعزاز دیا گیا۔

 

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے