صدر ایردوان کا کہنا ہے جب انہوں نے 2002 میں وزراتِ عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا تو فعال ہوائی اڈوں کی تعداد 26 تھی اور آج یہ تعداد 58 تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا: "ہم نے ترکیہ کو دنیا کے وسیع ترین فضائی نیٹ ورک کے حامل ممالک میں سے ایک بنا دیا ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ صرف استنبول میں ہوابازی کے شعبے کی مد میں 604.4 بلین لیرےسمیت، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں موجودہ قیمتوں کے حساب سے مجموعی طور پر 2.12 ٹریلین لیرےکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
ترک صدر نے کہا: "2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں پورے ملک میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 167.5 ملین سے تجاوز کر گئی، جو ہماری آبادی کے لگ بھگ دو گنا کے برابر ہے۔"
ایردوان نے کہا: "ہمارا ہدف جمہوریہ ترکیہ کو سرمایہ کاریوں، تعمیرات اور خدمات کے ذریعے ترقی سے ہمکنار کرنا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری جانب سے خدمت میں لایا جانے والا چوتھا مرکزی رن وے اور اضافی سرمایہ کاری، استنبول ہوائی اڈے، جو کہ عالمی رابطوں میں دنیا میں سرِ فہرست ہے، کو کافی زیادہ تقویت ملے گی۔"


















