ثقافت
2 منٹ پڑھنے
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
یورپی یونین کے 11رکن ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 71 فیصد شرکاء نے یورپی یونین کی اپنی مستقل فوج قائم کرنے کی حمایت کی ہے۔
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی / TRT Urdu

یورپی یونین کے 11رکن ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 71 فیصد شرکاء نے یورپی یونین کی اپنی مستقل فوج قائم کرنے کی حمایت کی ہے۔

پراگ میں قائم تھنک ٹینک GLOBSEC کی رپورٹ ’’Trends 2026‘‘ کے مطابق، یہ تحقیق HarrisX کمپنی نے 11 سے 19 مئی کے دوران آن لائن سروے پینلز کے ذریعے کی۔ اس تحقیق میں یورپی یونین کے 11 رکن ممالک سمیت یوکرین، برطانیہ اور امریکہ سے مجموعی طور پر 13 ہزار 730 افراد نے حصہ لیا۔

تحقیق کے مطابق یورپی یونین کی اپنی فوج قائم کرنے کی حمایت کرنے والوں کی شرح 11 رکن ممالک میں مجموعی طور پر 71 فیصد رہی۔

مختلف ممالک میں حمایت کی شرح درج ذیل رہی:

رومانیہ: 82 فیصد

لتھوانیا: 78 فیصد

فرانس: 75 فیصد

پولینڈ: 70 فیصد

بلغاریہ: 70 فیصد

جرمنی: 69 فیصد

تحقیق کے مطابق، سروے میں شامل یورپی نیٹو رکن ممالک کے شرکاء میں اوسطاً 78 فیصد افراد نے کہا کہ اگر نیٹو کی رکنیت برقرار رکھنے کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا جائے تو وہ اتحاد میں رہنے کے حق میں ووٹ دیں گے۔

ان ممالک میں دفاعی اخراجات بڑھانے کی حمایت 61 فیصد ریکارڈ کی گئی، تاہم اگر دفاعی بجٹ میں اضافے کے لیے صحت یا سماجی تحفظ کے اخراجات میں کمی کرنا پڑے تو یہ شرح کم ہو کر 44 فیصد رہ گئی۔

تحقیق میں شامل یورپی ممالک کے 77 فیصد شرکاء نے یورپی سلامتی میں امریکہ کے کردار کو اہم قرار دیا۔

جبکہ 54 فیصد شرکاء نے امریکہ کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیا، اس کے برعکس 35 فیصد افراد نے امریکہ کو اپنے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں بلغاریہ، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فرانس، جرمنی، ہنگری، لٹویا، لتھوانیا، پولینڈ، رومانیہ اور سلوواکیہ کے علاوہ یوکرین، برطانیہ اور امریکہ بھی شامل تھے۔

دریافت کیجیے
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک
سنگاپور نے 500 ٹن گنجائش کا سونے کا خزانہ فعال کر دیا
بحری سلامتی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں:یورپی یونین
نیتان یاہو کا اصرار: امریکہ ایران پر حملے شروع کرے
ترکیہ: مصطفیٰ کمال اتا ترک کی 88 ویں برسی پر سرکاری تقریبات
جرمنی:1 یورو میں ڈونر کباب،ہجوم منتشر کرنے کےلیے پولیس طلب کر لی گئی