دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
سفارتی نمائندہ دفتر پر حملہ بین الاقوامی سمجھوتے کی "کھُلی خلاف ورزی" ہے، تمام فریقین "سفارتی مقامات کی استثنائیت" کا احترام کریں: ماریا زاخاروا
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
روسی قونصل خانہ اصفہان حملے میں نقصان پہنچا، وزارت خارجہ کا کہنا ہے / Reuters

ایران کے شہر اصفہان پر رواں ہفتے کی گولہ باری میں شہر میں واقع روسی قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سفارتی نمائندہ دفتر پر حملے کو بین الاقوامی سمجھوتے کی "کھُلی خلاف ورزی" قرار دیا اور  تمام فریقین سے "سفارتی مقامات کی استثنائیت" کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے ۔

زاخارووا نے وزارت خارجہ  کی ویب سائٹ سے جاری  کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "8 مارچ کو ایران کے شہر اصفہان میں روسی قونصل خانے کے قریب واقع اصفہان گورنر دفتر پر حملے کے نتیجے میں  قونصل خانے کوبھی  نقصان پہنچا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں قونصل خانے کی دفتری عمارت اور رہائشی مکانات  کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے کی شدّت کے باعث بعض  ملازمین زمین پر لڑھک گئےلیکن  خوش قسمتی سے کسی کے ہلاک یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ واقعہ ایران کے خلاف امریکہ۔اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد کشیدگی میں اضافے کے دوران پیش آیا ہے۔

کریملن سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  روس کے صدر ولادی میر پوتن نے بروز منگل  ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات میں بھی جاری جھڑپوں کے بارے میں  بات چیت کی ہے۔

پوتن نے فوری طور پر حملے بند کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ