دنیا
2 منٹ پڑھنے
چینی فوج کو بلا اجازت تربیت دینے کا الزام،امریکی پائلٹ گرفتار
امریکی محکمہ انصاف نے بدھ کو ایک سابق ایئر فورس فائٹر پائلٹ کی گرفتاری کا اعلان کیا جو مبینہ طور پر چینی فوجی عملے کو بغیر اجازت تربیت دے رہا تھا
چینی فوج کو بلا اجازت تربیت دینے کا الزام،امریکی پائلٹ گرفتار
امریکہ-چین / Reuters
26 فروری 2026

امریکی محکمہ انصاف نے بدھ کو ایک سابق ایئر فورس فائٹر پائلٹ کی گرفتاری کا اعلان کیا جو مبینہ طور پر چینی فوجی عملے کو بغیر اجازت تربیت دے رہا تھا۔

65 سالہ جرالڈ براؤن کو انڈیانا میں گرفتار کیا گیا جب وہ حال ہی میں چین سے واپس امریکہ آئے تھے، جہاں وہ دسمبر 2023 سے موجود تھے۔

بیان کے مطابق، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی شہریوں کے ساتھ سازش کر کے چینی فضائیہ کے پائلٹس کو لڑاکا طیاروں  کی تربیت فراہم کی ۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایکس پر لکھا کہ ایف بی آئی اور ہمارے شراکت داروں نے ایک سابق امریکی ایئر فورس پائلٹ کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر چینی فوج میں پائلٹس کو تربیت دے رہا تھا۔"

براؤن نے امریکی ایئر فورس میں 24 سالہ کیریئر گزارا جس کے دوران انہوں نے ایسے حساس یونٹس کی کمان سنبھالی جن کی ذمہ داری جوہری ہتھیاروں کی منتقلی کے نظام سے متعلق تھی، جنگی مشنز کی قیادت کی، اور مختلف لڑاکا اور حملہ آور طیاروں  پر فائٹر پائلٹ اور سیمولیٹر انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔"

بیان میں کہا گیا کہ وہ 1996 میں فوج سے ریٹائر ہوئے اور کارگو پائلٹ کے طور پر کام کیا، لیکن بعد ازاں انہوں نے بطور امریکی دفاعی کنٹریکٹر اے-10 اور جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دینے کا کردار اپنایا۔

الزام ہے کہ انہوں نے اگست 2023 میں اسٹیفن سو بن کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات شروع کیے  جو ایک چینی شہری ہیں اور جنہیں 2016 میں شروع ہونے والے ایک اور جاسوسی منصوبے کے سلسلے میں امریکہ میں چار سال قید کی سزا ہوئی تھی  اور وہ دسمبر 2023 میں چین چلے  گئے تاکہ اپنی تربیتی ملازمت شروع کریں۔

ایف بی آئی کی کونٹر انٹیلی جنس اور جاسوسی ڈویژن کے ایک اہلکار رومان روزھووسکی نے کہا کہ  "چینی حکومت موجودہ اور سابق امریکی افواج کے ارکان کی مہارت کو چین کی فوجی صلاحیتوں کو جدید بنانے کے لیے مسلسل استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری ایک وارننگ ہے کہ ایف بی آئی اور ہمارے شراکت دار کسی بھی ایسے شخص کو جوابدہ ٹھہرانے سے باز نہیں آئیں گے جو ہمارے مخالفین کے ساتھ مل کر ہمارے سروس ممبرز کو نقصان پہنچانے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے

 

دریافت کیجیے
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر