دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
سابق جنوبی کوریائی رہنما کو سیاسی مواخذے کے بدلے میں ایک سیاسی دلال سے مفت رائے سروے خدمات حاصل کرنے کے بعد سیاسی فنڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے لیے مجرم قرار دیا گیا۔
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
[فائل]: جنوبی کوریا کے مواخذہ شدہ صدر یون سُک یول 11 فروری 2025 کو سیول، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت میں۔ / AP

جنوبی کوریا کی  عدالت نے سابق صدر یون سک یول کو ایک سیاسی ثالث سےتقریباً 179,800 امریکی ڈالر مالیت کی عوامی رائے شماری  خدمات مفت حاصل کرنے کا مجرم قرار دے کر  دو سال سزائے  قید  سزا سنادی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ خبر کے مطابق پیر کے روز سنائے گئے فیصلے میں سیئول مرکزی ضلعی عدالت  نے کہا ہے  کہ یون نے اجرت ادا کئے بغیر 14 مرتبہ رائے عامہ سروے کروائے اور اس کے بدلے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کر کے ایک سابق رکنِ پارلیمنٹ  کی دوبارہ امیدوار نامزدگی کو یقینی بنایا اور اس طرح سیاسی مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

یون نے تمام الزامات کو مسترد کیا اور کہا  ہےکہ نہ انہوں نے کسی عوامی رائے شماری کی درخواست کی تھی اور نہ ہی اس کے بدلے میں کسی قسم کا وعدہ کیا تھا۔

یہ فیصلہ اس سے قبل سابق خاتونِ اول 'کم کیون ہی 'سے متعلق مقدمات میں سنائے گئے عدالتی فیصلوں سے مختلف ہے۔ ان سابقہ فیصلوں میں عوامی رائے شماری  خدمات کے بدلے کسی باہمی مفاد  کے تعلق کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔

پیر کے روز سنائے گئے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

65 سالہ یون اس وقت مجموعی طور پر آٹھ مختلف فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ 2024 میں مختصر مدت کے لیے مارشل لا نافذ کرنے کے لئے اقدامِ بغاوت  کے جرم میں سزا پانے کے بعد، انہوں نے فروری میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی۔

ایک علیحدہ مقدمے میں، سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس کے تحت یون کو گرفتار ی دینے میں رکاوٹ  کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز