دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے، سعودی عرب کو پرامن شہری جوہری پروگرام کی تیاری کے قابل بنانے پر مبنی، ایک تاریخی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
ٹرمپ نے تاریخی سعودی جوہری معاہدے کی منظوری دے دی (تصویر: فائل) / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، سعودی عرب کو پرامن شہری جوہری پروگرام کی تیاری کے قابل بنانے پر مبنی،  ایک تاریخی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سےشائع کردہ خبر میں کہا ہے  کہ 30 سالہ مدت پر مشتمل اس معاہدے کی مالیت کا تخمینہ دسیوں ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

خبر کے مطابق یہ معاہدہ، امریکی کمپنیوں کو سعودی عرب کے جوہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مرکزی کردار فراہم کرے گالیکن  دیگر غیر ملکی حریفوں کو اس شعبے سے دور رکھے گا۔

نئے معاہدے کے اہم ترین نکات میں سے ایک یہ ہے کہ اگر واشنگٹن اور ریاض کی مشترکہ تحقیق  یورینیم افزودگی کی تنصیب کو ضروری  قرار دیتی ہے تو امریکی کمپنیوں کو سعودی عرب میں ایسی تنصیب تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔

خبر کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ کو سعودی عرب کے جوہری مقاصد کی نگرانی کا موقع فراہم کرے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نگرانی سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے کہ اس پروگرام کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اس معاہدے کو بحث کے لیے امریکی کانگریس میں پیش کیا جائے گا ۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  مشرقِ وسطیٰ میں جوہری صلاحیت کے پھیلاؤ پر اندیشوں کے شکار اسمبلی ممبران اس معاہدے  کی مخالفت  کر سکتے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ