دنیا
2 منٹ پڑھنے
نیوزی لینڈ: لینڈ سلائیڈنگ، 2 افراد ہلاک 6 لاپتہ
کیمپنگ ایریا میں لینڈ سلائیڈنگ  کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ، متاثرین میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے
نیوزی لینڈ: لینڈ سلائیڈنگ، 2 افراد ہلاک 6 لاپتہ
چین کے نیوزی لینڈ میں سفیر وانگ شیاؤلونگ نے تصدیق کی کہ متاثرین میں سے ایک چینی شہری تھا۔ / Reuters

نیوزی لینڈ کے شمالی ساحل پر ایک کیمپنگ ایریا میں لینڈ سلائیڈنگ  کے نتیجے میں دو افراد  کے ہلاک ہونے  کی تصدیق کے بعد جمعہ کو بعض نوعمروں سمیت 6 افراد کےلاپتہ ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ریڈیو نیوزی لینڈ کے مطابق ملک میں  ریکارڈ  توڑ بارش کے بعد  بروز جمعرات ایک تفریحی کیمپوں کے میدان پر مٹّی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں  2 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ  ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں چین کے  سفیر وانگ شیاولونگ نے متاثرین میں سے ایک کے چینی شہری ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاع کے مطابق جمعرات کو کوہِ  مائون گنویی سے پھسلنے والا تودہ  پکنک کے لئے لگائے گئے تفریحی خیموں کے اوپر آ گرا۔  مٹی گارے کے سیلاب نے خیموں کو تباہ و برباد اور آٹو کاروانوں کو قریبی  گرم چشموں میں گِرا  دیا۔

لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس ڈسٹرکٹ کمانڈر 'ٹم اینڈرسن' نے کہا ہے کہ'وسیع پیمانے پر تلاش و بچاو کا کام تاحال جاری ہے'۔

ٹِم نے کہا ہے کہ اس سے مشابہہ دیگر واقعات میں آفت سے بہت دیر بعد بھی متاثرین کے زندہ بچ جانے کی مثالیں موجود  ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کی بارشوں میں 12 گھنٹوں کے دوران'کوہِ  مائون گنویی' کے علاقے میں   اڑھائی ماہ کی بارانی سطح کے برابر  بارش ریکارڈ  کی گئی ہے۔

حکام نے  موسلا دھار بارشوں کے بعد   قدرتی آفات اور آفات کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان  کے باعث علاقے  میں متعدد شاہراہوں   کو ہفتےکے اواخر  میں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
روس: 400 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں