یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ کو "مزید کثرت سے پیچیدہ بحرانوں" کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ براعظم کو "زیادہ لچکدار اور مضبوط" بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ برسلز میں منعقدہ نویں یورپی سول پروٹیکشن فورم کے دوران، یورپی کمیشن کی ممبر برائے مساوات، تیاری اور انسداد بحران ہادجا لاحبیب نے ایک رہنما کتابچے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔
اس نئی گائیڈ میں تجویز دی گئی ہے کہ شہری ہنگامی صورتحال کے ابتدائی 3 دنوں میں اپنی بنیادی ضروریات کو خود پورا کرنے کے لیے اقدامات کریں، کیونکہ یہ وہ ممکنہ وقت ہے جو سرکاری امداد پہنچنے میں لگ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، یہ بھی منصوبہ بنایا گیا ہے کہ ہنگامی حالات کی تیاری کے موضوع کو پری اسکول اور پرائمری اسکول کے نصاب میں شامل کیا جائے، اساتذہ کو معلومات فراہم کی جائیں اور معذور افراد کو شامل کرتے ہوئے زیادہ جامع تیاری کے اقدامات تیار کیے جائیں۔
ان ہدایات میں یہ بھی شامل ہے کہ حکام ہنگامی صورتحال سے پہلے اس کے دوران اور بعد میں شہریوں تک قابل اعتماد معلومات کی منتقلی کو یقینی بنائیں۔
پورے یورپ میں ہنگامی حالات کی تیاری کو ایک مشترکہ ترجیح بنانے کے مقصد سے 2027 سے ہر سال 23 اکتوبر کو"یورپی یونین یومِ انتظام" منانے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔






















