سیاست
2 منٹ پڑھنے
پینٹاگون کے مشیراعلیٰ کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا
امریکہ وزارت دفاع کے چیف آف اسٹاف کو انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا: فاکس نیوز
پینٹاگون کے  مشیراعلیٰ کو  جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا
Top advisor to US Defence Secretary placed on leave over ‘unauthorised disclosure’.
16 اپریل 2025

فوکس نیوز نے منگل کو جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ایک مشیرِ اعلیٰ  کو انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

دفاعی محکمہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے جاری کئی گئی رپورٹ کے مطابق 'ڈین کالڈویل 'کو معلومات کے "غیر مجاز انکشاف" کے الزام میں جبری چھٹی پر بھیجا گیا ہے۔

 فوکس نیوز کے مطابق، کالڈویل نے اپنے سابقہ بیان میں کہا تھا  کہ امریکہ کو یورپ میں اپنی موجودگی کو نمایاں طور پر کم کرنا چاہیے اور عراق اور شام سے اپنی افواج واپس بلا لینی چاہئیں۔

21 مارچ کو، محکمہ دفاع کے چیف آف اسٹاف 'جو کیسپیر 'نے "قومی سلامتی کی  حساس معلومات کے  غیر مجازانہ  انکشافات" کی تحقیق کی درخواست پر مبنی  ایک میمو پر دستخط کیے ہیں۔ میمو میں کیسپیر نے کہا ہے کہ "اس تحقیق کے دوران پولی گراف کے استعمال سے  متعلقہ قوانین اور پالیسیوں کی پاسداری کی جائے گی۔ یہ تحقیق فوری طور پر شروع کی جائے گی اور ایک رپورٹ کی شکل میں ہیگستھ کو پیش کی جائیں گی۔"

فوکس نیوز نے  ایک اور خبر میں کہا ہے  کہ ہیگستھ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف، ڈیرن سیلنک، کو بھی منگل کے روز چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ کالڈویل اور سیلنک دونوں  کے بارے میں حساس معلومات کے غیر مجازانہ  انکشاف کے دائرہ کار میں  تحقیقات کی جائیں گی۔

مذکورہ  دونوں اہلکار، جو پہلے 'کنسرنڈ ویٹرنز فار امریکہ'  نامی تنظیم سے وابستہ تھے اب مارچ سے شروع ہونے والی زیادہ جامع تحقیقات کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ریٹائرڈ ایئر فورس افسر' سیلنک'  ویٹرنز افیئرز تنظیموں میں کام کا  وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ منگل کے روز انہیں عمارت سے نکال دیا گیا تھا۔ فی الحال، مذکورہ دونوں اہلکاروں کے معلومات لیک کرنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دریافت کیجیے
یوکرین کے موضوع پر روبیو سے بالمشافہ ملاقات کر سکتا ہوں:لاوروف
ٹرمپ کا جنوبی افریق میں منعقد ہونے والے سمٹ کو 'شرمناک' قرار د جی 20 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔