دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ۔ایران یاداشتِ مفاہمت کا حتمی مسودہ متعدد مسائل کا احاطہ کرتا ہے
دونوں فریقین کی طرف سے مسودے کی منظوری کی صورت میں 60 روزہ مدّت میں  حتمی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی: سینئر ایرانی عہدیدار
امریکہ۔ایران یاداشتِ مفاہمت کا حتمی مسودہ متعدد مسائل کا احاطہ کرتا ہے
عہدیدار نے کہا کہ اگر دونوں فریقین نے مسودہ یادداشت کی منظوری دے دی تو 60 دنوں کے اندر حتمی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ / TRT World

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ یاداشتِ مفاہمت کا حتمی مسودہ، تہران جوہری پروگرام ، آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھُلنے اور تیل پر امریکی چھُوٹوں سمیت، متعدد مسائل کا احاطہ کرتا ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے  رائٹرز کو فراہم کردہ معلومات میں کہا ہے کہ دونوں فریقین کی طرف سے  مسودے کی منظوری کی صورت میں 60 روزہ مدّت میں  حتمی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔

مسودہ درج ذیل نکات پر مشتمل ہے:

آبنائے  ہرمز

ایران فوری طور پر اور  تمام تجارتی جہازوں کے لئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گااور امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے بحری ناکہ بندی اٹھا لے گا۔

مالی اقدامات

امریکہ اس بات پر رضامندی دے گا کہ  حتمی معاہدہ طے پانے تک  ایران پر کوئی نئی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔

واشنگٹن مخصوص مدّت کے لیے ایران کو تیل کی پابندیوں سے چھُوٹ دے گا جس سے تہران کو تیل بیچنے اور آمدن وصول کرنے کی مہلت ملے گی۔

امریکہ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 25 ارب ڈالر جاری کرنے پر بھی راضی ہوگا جس میں براہِ راست نقد منتقلیاں، علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور مالی کریڈٹ لائنیں شامل ہوں گی۔

جوہری امور

تہران جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے اور نہ ہی حاصل کرنے  پر رضامند ہو جائے گا ۔

جب تک حتمی معاہدہ طے نہیں پاتاایران، یورینیم کی افزودگی بند رکھنے اور جوہری تنصیبات کی توسیع سے گریز کرنے سمیت  موجودہ جوہری صورتحال پر برقرار رہے گا ۔

امریکہ  تہران کے، ملک میں موجود اور حد سے زیادہ، افزودہ یورینیم ذخائر کو ملکی حدود کے اندر پتلا کرنے کو بھی قبول کرے  گا۔  اس عمل   کے طریقہ کار پر 60 روزہ مدّت میں بات چیت کی جائے گی۔

دریافت کیجیے
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان