مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ اسرائیل پہنچ گیا
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا امریکی طیارہ بردار جہاز Gerald R Ford اسرائیل کے ساحلوں پر پہنچ گیا  ہے
امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ اسرائیل پہنچ گیا
جیرالڈ فورڈ / AP
27 فروری 2026

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا امریکی طیارہ بردار جہاز Gerald R Ford اسرائیل کے ساحلوں پر پہنچ گیا ہے ۔

امریکی فوج کی طرف سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی نشریاتی  ادارے نے  اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ بن گوریان ہوائی اڈے  پر  چار امریکی KC-46A Pegasus ایندھن بھرنے والے طیارے پہنچے تھے۔

 یہ  جہاز خطے میں امریکی فوجی تعیناتی میں اضافے کا حصہ ہے جس  کی  وجہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی حملے کے امکانات بتائے جا رہے ہیں