پاکستان
1 منٹ پڑھنے
پاکستان میں تباہ کن موسمی بارشوں کا قہر، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
ملک  کے ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پاکستان بھر میں بارشوں سے متعلق واقعات میں اب تک 299 افراد میں سے کم از کم 140 بچے ہلاک ہو چکے ہیں
پاکستان میں تباہ کن موسمی بارشوں کا قہر، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
/ AP
4 اگست 2025

ملک  کے ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پاکستان بھر میں بارشوں سے متعلق واقعات میں اب تک 299 افراد میں سے کم از کم 140 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادارے کے مطابق 26 جون سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مجموعی اموات میں سے تقریبا نصف کا تعلق مشرقی صوبہ پنجاب سے ہے اس کے بعد شمال مغربی خیبر پختونخوا ہ کا نمبر آتا ہے۔

 715 زخمیوں میں سے 239 بچے، 204 خواتین اور 272 مرد تھے۔

محکمہ موسمیات نے پیر سے پنجاب، کے پی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد امدادی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

مون سون کی بارشیں اکثر پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں تباہی کا باعث بنتی ہیں تاہم، آب و ہوا کے بحران کی وجہ سے حالیہ  سالوں  میں ان  میں غیر معمولی طور پر شدت میں اضافہ ہوا ہے.

دریافت کیجیے
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان