"ہنٹا وائرس"امریکی ریاستوں میں الارم بج گیا
عالمی ادارہ صحت  نے اپنی تازہ ترین  رپورٹ میں بتایا کہ MV Hondius نامی جہاز پر تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چند دیگر میں علامات پائی گئی ہیں
"ہنٹا وائرس"امریکی ریاستوں میں الارم بج گیا
ہنٹا وائرس / Reuters

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایک پرتعیش کروز میں ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد امریکہ کی کم از کم تین ریاستوں میں لوگوں کی ممکنہ انفیکشن کے لیے نگرانی کی جا رہی ہے، اگرچہ زیرِ نگرانی افراد میں سے کسی میں بھی ابھی تک بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

 عالمی ادارہ صحت  نے اپنی تازہ ترین  رپورٹ میں بتایا کہ MV Hondius نامی جہاز پر تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چند دیگر میں علامات پائی گئی ہیں۔

بدھ کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں جارجیا کے  امور صحت کا حوالہ دیا گیا، جس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے دو رہائشیوں کی نگرانی کر رہا ہے، وہ دونوں اچھی صحت میں ہیں اور ان میں انفیکشن کی کوئی علامت نہیں ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کیلیفورنیا کے محکمہ صحت کو بھی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ ریاست کے رہائشی بھی اس جہاز پر سوار تھےجبکہ  ایجنسی نگرانی کے لیے مقامی حکام کی مدد کر رہی ہے۔

ریاستی حکام کے مطابق، ایک اور مسافر ایریزونا کا رہائشی ہے اور علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سی ڈی سی  نے یہ بھی کہا کہ امریکہ مسافروں کی نگرانی کر رہا ہے۔

سی ڈی سی نے ایک بیان میں کہا کہ امور خارجہ ایک مربوط، ہمہ جہتی حکومتی ردعمل کی قیادت کر رہا ہے جس میں مسافروں کے ساتھ براہ راست رابطہ، سفارتی ہم آہنگی، اور ملکی و بین الاقوامی صحت کے حکام کے ساتھ تعاون شامل ہے۔

سی ڈی سی نے مزید کہا کہ ہم خطرے کو کم کرنے کے لیے تکنیکی مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

 یہ بھی واضح کیا  گیا ہے کہ امریکی عوام کے لیے اس کا خطرہ "انتہائی کم" ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق، ہنٹا وائرس چوہوں اور اس جیسے دیگر جانوروں کے فضلے، پیشاب اور لعاب کے ساتھ رابطے سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے جبکہ انسان سے انسان میں اس کی منتقلی غیر معمولی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: فیفا ورلڈ کپ میں شرکت فیفا کی ضمانتوں پر منحصر ہے
اسرائیل نے تھیاغو اور سیف کی حراست کو اتوار تک بڑھا دیا
فلسطینی فوٹوگرافر ساحر الغورہ نے 2026 پولیٹزر انعام جیت لیا
فوجی محاذ آرائی سیاسی بحران کا حل نہیں ہے:ایران
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
آبنائے ہرمز میں امریکی حملہ، 5 شہری ہلاک: ایران کا دعویٰ
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک
ایران: ہم نے امریکی جہاز کو نشانہ بنایا ہے
ایران: امریکی فوج کو نشانہ بنایا جائے گا
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
امریکہ فوجی مداخلت کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے: کیوبا
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
امریکی جہاز ہرمز میں غیر جانبدار جہازوں کو اسکورٹ کریں گے:ٹرمپ
بھارتی وزیر اعظم مودی کو صوبائی انتخابات میں ایک اہم امتحان کا سامنا ہے