دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: یوکرین پر روسی حملے اصل میں "مودی کی جنگ" ہے
امریکہ میں ہر کوئی بھارت کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے کیونکہ بھارت کے زیادہ محصولات مودی کی جنگ کی فنڈنگ کر رہے ہیں: پیٹر نوارو
امریکہ: یوکرین پر روسی حملے اصل میں "مودی کی جنگ" ہے
وائٹ ہاؤس کے تجارتی عہدیدار نے نئی دہلی پر روس کی جنگ کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ بھارت نے اپنی معیشت کے لیے تیل کی درآمدات کو ضروری قرار دیا ہے۔ / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  مشیرِ تجارت نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے اصل میں "مودی کی جنگ" ہے۔

بعد وائٹ ہاوس کے مشیرِ تجارت 'پیٹر نوارو ' نے بلومبرگ ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں بھارت کی توانائی پالیسی پر تنقید کو مزید بڑھاتے ہوئے یوکرین پر روسی حملوں کو "مودی کی جنگ" قرار دیا  اورکہا ہے بھارتی مال پر بھاری محصولات  نئی دہلی کی روسی تیل کی درآمدات سے مربوط ہیں۔

پیٹر نوارو نے یہ تبصرے ، ٹرمپ انتظامیہ کے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد محصولات عائد کرنے سے چند گھنٹے بعد کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ میں ہر کوئی بھارت کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے۔ صارفین اور کاروبار نقصان اٹھا رہے ہیں، مزدور نقصان اٹھا رہے ہیں کیونکہ بھارت کے زیادہ محصولات ہمیں ملازمتوں، کارخانوں اور آمدنی سے محروم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ  ٹیکس دہندگان نقصان اٹھا رہے ہیں کیونکہ ہمیں مودی کی جنگ کے لیے فنڈ فراہم کرنا پڑ رہا ہے۔"

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا  وہ"پوتن کی جنگ" کی بات کر رہے ہیں تو نوارو نے زور دے کر کہا ہے کہ  "میرا مطلب مودی کی جنگ ہے، کیونکہ امن کا راستہ کسی حد تک  نئی دہلی سے ہو کر گزرتا ہے" ۔

محصولات اور الزامات

محصولات میں اضافے میں 25 فیصد جرمانہ شامل ہے جو براہ راست بھارت کی روسی تیل اور ہتھیاروں کی خریداری سے منسلک ہے۔ نوارو نے دلیل دی کہ بھارت رعایتی قیمت پر خام تیل خرید کر بھاری  منافعے کے ساتھ  فروخت کر کے "روسی جنگی مشین" کو تقویت دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "حل بہت آسان ہے۔ بھارت روسی تیل خریدنا بند کر دے تو کل سے ہی  25 فیصد رعایت حاصل کر سکتا ہے "۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی