دنیا
1 منٹ پڑھنے
افغانستان: 6 کی شدّت سے زلزلہ، 800 سے زیاد شہری ہلاک
جلال آباد میں 6 کی شدّت سے زلزلے کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد ہلاک، 1300 سے زائد زخمی
افغانستان: 6 کی شدّت سے زلزلہ، 800 سے زیاد شہری ہلاک
مشرقی افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد ہلاک / X
1 ستمبر 2025

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں اتوار کی رات 6،0 کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

افغانستان وزارتِ داخلہ حکام کی فراہم کردہ معلومات  کے مطابق زلزلے میں 800 سے زائد افراد ہلاک  اور 1300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

کابل محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک سرکاری اعداد و شمار کی تصدیق کر رہے ہیں کیونکہ تا حال دور دراز علاقوں تک رسائی نہیں ہو سکی۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان 'آر ٹی اے' نے اطلاع دی تھی کہ 6.0 شدت کے زلزلے میں کم از کم 500 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 17 منٹ پر آیا۔ زلزلے  کا مرکز جلال آباد کے مشرق شمال مشرق میں 27 کلومیٹر کے فاصلے پر اور 8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید