ایشیا
2 منٹ پڑھنے
پاکستان و افغانستان تحمل سے کام لیں:چین
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ بیجنگ امید کرتا ہے کہ دونوں طرفیں مزید تصادم سے گریز کریں گے اور گفت و شنید کی راہ اپنائیں گے
پاکستان و افغانستان تحمل سے کام لیں:چین
چین / Reuters

چین نے پاکستان اور افغانستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور گفت و شنید کی طرف واپس آنے کی اپیل کی  ہے ۔

افغان حکومت نے پیر کی دیر رات دعویٰ کیا کہ شب تقریباً 9 بجے  پاکستانی فضائی حملوں نے کابل کے 2,000 بستروں پر مشتمل اُمید ایڈکشن ٹریٹمنٹ ہسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد ہلاک ہو گئے۔

پاکستان نے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ اس نے کابل اور مشرقی ننگرہار صوبے میں افغان فوجی تنصیبات اور گولہ بارود کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔

کابل اور اسلام آباد کے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں ہوسکی۔

شدید کشیدگی کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ بیجنگ امید کرتا ہے کہ دونوں طرفیں مزید تصادم سے گریز کریں گے اور گفت و شنید کی راہ اپنائیں گی۔

لن نے بیجنگ میں صحافیوں سے کہاکہ  افغانستان اور پاکستان ہیں اور ہمیشہ  ہمسایہ  رہیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے گفت و شنید اور مذاکرات ہی واحد قابل عمل راستے ہیں چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک پر امن رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے جلد از جلد آمنے سامنے بات چیت کریں۔

 انہوں نے کہا کہ چین نے دونوں فریقوں سے اپنے چینی عملے، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے اور بیجنگ کشیدگی کم کرنے میں مدد کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات حالیہ چند ہفتوں میں سرحدی کشیدگی کے بڑھ جانے کے بعد بگڑ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور جائیداد کو نقصان پہنچا ہے۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی