دنیا
2 منٹ پڑھنے
نتن یاہو کے آمد سے قبل مظاہرین کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
یہ مظاہرہ اسی وقت ہوا جب نیتن یاہو واشنگٹن، ڈی سی پہنچے؛ وہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
نتن یاہو کے آمد سے قبل مظاہرین کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
27 جولائی 2026 کو نیتن یاہو کے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے خلاف ایک پرشور مظاہرے کے دوران بلیئر ہاؤس کے باہر فعال کارکنان جمع ہوئے۔ / َAA

فلسطین نواز مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شیڈول ملاقات  کے لیے  مجوزہ واشنگٹن آمد  کے خلاف  پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر  احتجاج کیا۔

فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت کرنے  پرامریکہ پر تنقید کرتے ہوئے نعرے لگائے اور پلے کارڈ اٹھائے۔

پلے کارڈز پر یہ عبارتیں درج تھیں: "امریکہ/اسرائیل کی جنگی مشین کو روکو"، "واشنگٹن میں اسرائیل کے کنٹرول کو بےنقاب کرو" اور "فلسطینیوں کے انسانی حقوق بھی اہم ہیں۔"

یہ مظاہرہ اسی وقت ہوا جب نیتن یاہو واشنگٹن، ڈی سی پہنچے؛ وہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

جب سے امریکی صدر کو ان کی دوسری مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے یہ نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ آٹھویں ملاقات ہوگی۔

ٹرمپ سے ملاقات کے بعد، نیتن یاہو طے شدہ طور پر مرحوم ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے؛ گراہم طویل عرصے سے اسرائیل کے حامی تھے۔

امریکہ پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ میں تعاون فراہم کر رہا ہے، جہاں اکتوبر 2023 سے اب تک 73,000 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز