جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق، دارالحکومت سیول کے جنوب میں واقع شہر سونگنام میں ایک ساٹھ سالہ ڈرائیور نے اپنی بس کے ساتھ، مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر، ایک پک اَپ ٹرک، چار بسوں اور 27 گاڑیوں سے ٹکر مار دی۔
حادثے کے دوران بس ایک حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا کر ہی رک سکی۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ڈرائیور بقائمِ ہوش و حواس تھا اور اس نے کوئی نشہ نہیں کیا ہوا تھا ۔ ڈرائیور کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق بس کے بریک نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔
حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔























