مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہماری حمایت پر ٹرمپ کے مشکور ہیں:نیتین یاہو
نیتن یاہو نے بدھ کے روز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ میں صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،جو اسرائیل کےایک عظیم دوست ہیں ،میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے شانہ بشانہ ہیں
ہماری حمایت پر ٹرمپ کے مشکور ہیں:نیتین یاہو
/ AP

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی فضائی حدود کے دفاع میں تعاون کر رہے ہیں۔

کئی دہائیوں کی دشمنی اور طویل سایہ جنگ کے بعد لڑائی جمعے کے روز اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیل نے بڑے پیمانے پر بمباری کی مہم شروع کی جس نے ایران کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے جواب دینے پر مجبور کیا۔

نیتن یاہو نے بدھ کے روز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ میں صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،جو اسرائیل کےایک عظیم دوست ہیں ،میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل  اپنی زبردست طاقت کے ساتھ ایران پر حملہ کر رہا ہے  البتہ اس بات کا اعتراف کیا کہ اسرائیل کو جنگ میں  نقصا ن  بھی  اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم زبردست طاقت کے ساتھ آیت اللہ کی حکومت پر حملہ کر رہے ہیں، ہم ان کے جوہری پروگرام، ان کے میزائلوں، ان کے فوجی ہیڈکوارٹرز اور ان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بے شمار نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن ہمارا محاذ مضبوط ہے، عوام  متحد ہیں اور اسرائیل کی ریاست پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، جمعے سے اب تک اسرائیل میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں میڈیا کو ایرانی فضائی حملوں کی رپورٹنگ پر فوجی سینسر کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔

ایران نے اتوار کے روز کہا تھا کہ لڑائی کے بعد سے اسرائیلی بمباری میں کم از کم 224 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شامل ہیں ۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز