ایشیا
2 منٹ پڑھنے
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
ملائیشین حکام نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ بورنیو  کے شمال مغربی ساحل پر واقع ریاست سراواک  کے ایک دور دراز اندرونی ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
ملائیشیا / Reuters

ملائیشین حکام نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ بورنیو  کے شمال مغربی ساحل پر واقع ریاست سراواک  کے ایک دور دراز اندرونی ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق، ملک کی 'فلائنگ ڈاکٹر سروس' کے زیرِ انتظام چلنے والا BO-105 ماڈل کا ہیلی کاپٹر منگل کی دوپہر کو مِیری  شہر سے تقریباً 315 کلومیٹر جنوب مشرق میں گر کر تباہ ہوا۔

میری ڈیساسٹر مینجمنٹ کے سربراہ گالونگ لوانگ نے اپنے بیان میں بتایا: "فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ اور وزارتِ صحت کی رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔"

مقامی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ، ایک ڈاکٹر، ایک میڈیکل اسسٹنٹ اور دو نرسیں شامل ہیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حادثے کی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے کچھ دیر پہلے اس سے شدید دھواں نکل رہا تھا۔

ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ ملائیشین ایئر کریش انویسٹی گیشن ٹیم کے بدھ کے روز جائے حادثہ پر پہنچنے کی امید ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔

ملائیشیا کی فلائنگ ڈاکٹر سروس ملک کے اندرونی حصوں میں گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث فضائی سفر پر انحصار کرنے والے مقامی قبائل اور کمیونٹیز کو طبی امداد فراہم کرتی ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات