دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: اِلہان عمر کے کُنبے کو سَمَن بھیج دیئے گئے
وفاقی حکام نے الہان عمر کے خاندان کے بعض افراد کو عدالت میں پیشی کے حکم نامے جاری کئے ہیں: دی نیویارک ٹائمز
امریکہ: اِلہان عمر کے کُنبے کو سَمَن بھیج دیئے گئے
[فائل] عمر نے اس کارروائی کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سیاسی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش قرار دیا۔ / رائٹرز

امریکہ کے وفاقی حکام نے ڈیموکریٹ رکن اسمبلی' الہان عمر' کے کنبے کو سمن جاری کر دئیے ہیں۔

روزنامہ دی نیویارک ٹائمز نے منگل کو شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ  امریکی ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن 'الہان عمر' کے خلاف تحقیقات کرنے والے وفاقی حکام نے ان کے خاندان کے بعض افراد کو عدالت میں پیش ہونے کے حکم نامے جاری کئے ہیں۔ یہ کاروائی خاندان کے امیگریشن ریکارڈ سے متعلق جاری فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

اخبار نے ،معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے  جاری کردہ خبر میں، کہا ہے کہ الہان عمر کی بہن صحرا نور اور خاندان کے ایک اور  فرد کو، عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے، سمن موصول ہوئے ہیں۔

یہ پیش رفت ، وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل، وزارتِ داخلہ سلامتی کے اہلکاروں کی طرف سے واشنگٹن ڈی سی میں الہان عمر کے گھر کی تلاشی لئے جانے اور گھر سے دستاویزات کے متعدد ڈبےنکالے جانے کے بعد سامنے آئی ہے ۔

خبر کے مطابق تحقیقات کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ آیا الہان عمر کے مرحوم والد نور عمر محمد نے امریکی شہریت حاصل کرنے سے پہلے امیگریشن فارموں میں غلط بیانی کی تھی یا نہیں یا پھربعض معلومات چھپائی تھیں یا نہیں۔

الہان عمر نے پیر کے روز اپنے گھر پر وفاقی حکام کے چھاپے اور تلاشی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ  کاروائی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سیاسی مخالفین کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے۔

سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے اپنی خیریت کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ ’’کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ مجھے خاموش نہیں کرایا جا سکے گا۔ یہ کاروائی، سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش ہے۔‘‘

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں الہان عمر پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا اور کہا تھا کہ ’’امریکہ جواب چاہتا ہے اور ہم یہ جواب ابھی چاہتے ہیں!‘‘

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انہیں الہان عمر کے گھر کی تلاشی کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

دریافت کیجیے
امریکی شہری  مملکت میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں:سفارت خانہ امریکہ
نیپال میں شدید بارشیں، 100 سے زیادہ غیر ملکی سیاح پھنس گئے
روس نے ہمارے پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے:یوکرین
غزّہ میں زیتون کی خطرناک حد تک کم ہوتی پیداوار تصاویر کے آئینے میں
روس پر 1,600 نئی پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے: یورپی یونین
عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا، رپورٹ
جنوبی کوریا:شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں پراجیکٹائل فائر کیا ہے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل چرا لی
اسرائیل نے ڈرون حملے کر کے پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک