دنیا
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: قطر کو، سیاسی اعتبار سے، محتاط ہونا چاہیے
قطر، درپیش تمام صورتحال کے بالکل وسط میں ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا سیاسی حوالے سے محتاط رہنا ضروری ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: قطر کو، سیاسی اعتبار سے، محتاط ہونا چاہیے
قطر، امریکہ اور مصر کے ساتھ، غزہ میں اسرائیل کے نسل کشی کو ختم کرنے کے لیے اہم ثالثوں میں سے ایک رہا ہے۔ / Reuters Archive

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "اسرائیلی حملوں کے بعد قطر کو سیاسی اعتبار سے زیادہ محتاظ ہونا چاہیے"۔

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے  قطر۔امریکہ تعلقات کی تعریف کی اور اس  خلیجی ملک کو ایک "عظیم اتحادی" قرار دیا ہے۔

بروز اتوار ، نیو جرسی کی تحصیل  مورِس ٹاؤن سے وائٹ ہاؤس واپسی کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا ہے کہ"قطر ہمارا ایک بہت بڑا اتحادی رہا ہے۔ وہ ایک بہت مشکل زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہ درپیش تمام صورتحال کے بالکل وسط  میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ  ان کا سیاسی حوالے سے  محتاط رہنا ضروری ہے۔ لیکن میں یہ بتاتا چلوں کہ  وہ امریکہ کے  ایک عظیم اتحادی رہے ہیں۔"

صحافیوں کے ،اسرائیلی نسل کُش  بنیامین نیتن یاہو کے لئے،  ٹرمپ کے پیغام  سے متعلق سوال کے جواب میں  انہوں نے اسرائیل کو حملوں میں محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  "اسرائیل اور دیگر سب کو محتاط رہنا ہوگا۔ ہمیں، انسانوں  پر حملہ کرتے وقت، محتاط رہنا ہوگا۔"

ٹرمپ نے،جمعہ کے روز،  نیویارک میں قطر کےوزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی میزبانی کی۔ خلیجی ملک کے نائب مشن سربراہ نے اس ملاقات کو "بہت موئثر" قرار دیا ہے۔

یہ ملاقات منگل کے روز قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہوئی، جس میں دوحہ میں حماس کے اعلیٰ رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے کی خطے اور اس سے باہر سخت مذمت کی گئی تھی۔

مصالحتی کوششوں میں پیچیدگیاں

ٹرمپ نے حملے کے بعد اسرائیل پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  تھا کہ یہ یکطرفہ کارروائی تھی جو نہ تو امریکی اور نہ ہی اسرائیلی مفادات کو آگے بڑھاتی ہے۔ انہوں نے  کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایلچی' اسٹیو وٹکوف' کو ہدایت دی تھی  کہ وہ قطر کو اس حملے کے بارے میں خبردار کریں۔

قطر نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں صرف اس وقت خبردار کیا گیا جب حملہ شروع ہو چُکا تھا۔

واضح رہے کہ حملے کے وقت حماس کے ارکان غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی  پیش کردہ  نئی تجویز پر بات کر رہے تھے۔ اسرائیل اکتوبر 2023 سے جاری بربریت میں اب تک تقریباً 65,000 فلسطینیوں  کو قتل کر چُکا ہے۔

دوحہ پر اسرائیلی حملے نے بنیادی طور پر قطر میں جاری جنگ بندی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

قطر، غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری  نسل کشی کو ختم کرنے کے لیے اہم ثالثوں میں سے ایک رہا ہے۔

دریافت کیجیے
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا