دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: اسکول پر حملہ 'ناقابلِ معافی جنگی جرم' ہے
لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر میزائل حملہ'ناقابلِ معافی' جنگی جرم  ہے۔ اس کے  ذمہ داروں کااحتساب کیا جائے: اسماعیل بقائی
ایران: اسکول پر حملہ 'ناقابلِ معافی جنگی جرم' ہے
لوگ اور امدادی اہلکار میناب، ایران میں ایک اسکول پر حملے کے مقام پر، 28 فروری 2026۔ / Reuters

ایران نےکہا ہے کہ  ملک کے جنوبی شہر میناب کے  لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر28 فروری کا  میزائل حملہ'ناقابلِ معافی' جنگی جرم  ہے ۔اس کے  ذمہ داروں کااحتساب کیا جائے۔

ایران وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ168 بچوں کی اموات کا سبب بننے والے  اس حملے کوسزا کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔

بقائی نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ 28 فروری کو میناب میں لڑکیوں  کےپرائمری  اسکول پر 'ڈبل ٹیپ امریکی ٹوم ہاک میزائل' حملے نے ایران کے '168 معصوم فرشتوں کا قتل عام کیا ہے۔ یہ ایک سنگین اور ناقابلِ معافی جنگی جرم ہے جو  سزا کے بغیر نہیں رہنا چاہیے ۔

ایران سرکاری ٹی وی نے قبل ازیں نشر کردہ خبر میں کہا  تھا کہ یہ حملہ ہرمزگان کے شہر میناب میں صرف لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو نشانہ بنا کر کیا گیا اور حملے میں، بشمول طلبہ اور اساتذہ، 170 سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل ازیں اس حملے کے پیچھے خود ایران کے ہونے کا دعوی کیا اور کہا تھا کہ "جو کچھ میں نے دیکھا ہے اس کی بنیاد پر، یہ کام ایران نے کیاہے"۔

تحقیقات میں یہ بات  سامنے آنے کے بعد  کہ حملے میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال  ٹوم ہاک کروز میزائل شامل تھے تو ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے  دعویٰ کر دیا کہ ایران کے پاس کچھ ٹوم ہاک بھی ہیں۔ بعد ازاں یہ دعویٰ بھی غلط ثابت ہوگیا"۔

کل بروز بدھ امریکی ذرائع ابلاغ نے  جاری فوجی تفتیش کے ابتدائی نتائج کے حوالے سے  کہا  تھاکہ "تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر امریکی فوج نے انجام دیا ہے"۔حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دریافت کیجیے
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں