پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاک فوج نے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا
منگل کو 'سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ فوجی آپریشن کیا' جس کے نتیجے میں 'شدید فائرنگ کا تبادلہ' ہوا اور دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج  نے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا
پاکستان کے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد پر ایک فوجی چوکی پر فوجی پہرہ دے رہے ہیں۔ / AA

پاکستانی سکیورٹی قوتوں نے شمال مغربی علاقوں میں جھڑپوں میں 22 مبینہ دہشت گردوں کو جہنم واصل  کر دیا، ایک بچہ بھی کراس فائرنگ  میں جان بحق ہو گیا۔

فوج کے میڈیا ونگ کے ایک بیان کے مطابق منگل کو 'سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ فوجی آپریشن کیا' جس کے نتیجے میں 'شدید فائرنگ کا تبادلہ' ہوا اور دہشت گرد مارے گئے۔

دس سالہ بچہ اسی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا، جو افغانستان  سے ملحقہ خیبر ضلع میں ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ میں ایک 10 سالہ بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حملوں میں، جن میں سے کئی کا دعویٰ تحریکِ طالبانِ پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کیا ہے، حالیہ برسوں میں خاص طور پر افغانستان سے ملحقہ صوبوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان نے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کی ہے، جس کی کابل نے بارہا تردید کی ہے۔

ان الزامات نے پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے اور باقاعدہ سرحدی جھڑپوں کا باعث بنے ہیں۔

پاک فوج نے امسال افغانستان میں سلسلہ وار حملے شروع کیے جنہیں وزیر دفاع نے 'جنگ' سے تعبیرکیا؛ یہ کارروائیاں متواتر مہلک خودکش دھماکوں کے بعد کی گئیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے