مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امید ہے کہ ٹرمپ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ممکن بنا سکیں گے:محمود عباس
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق،   گزشتہ  روز امریکی صدر کو لکھے گئے ایک خط میں محمود عباس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے میں ٹرمپ کی کامیاب کوششوں پر اظہار تشکر   کیا
امید ہے کہ ٹرمپ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ممکن بنا سکیں گے:محمود عباس
/ Reuters

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جامع امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق،   گزشتہ  روز امریکی صدر کو لکھے گئے ایک خط میں محمود عباس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے میں ٹرمپ کی کامیاب کوششوں پر اظہار تشکر   کیا۔

عباس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو "دنیا کو درپیش بحرانوں کو کم کرنے کے لئے ایک ضروری اور اہم قدم قرار دیا، جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دونوں علاقائی ممالک کے درمیان 12 روز تک جاری رہنے والی فضائی  جھڑپوں کے بعد ٹرمپ نے پیر کے روز اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی فلسطینیوں، اسرائیلیوں اور پوری دنیا کے درمیان منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی خاطر ٹرمپ کی اہم کوششوں کے لیے ایک اضافی قدم ہوگا۔

فلسطینی رہنما نے ٹرمپ، سعودی عرب اور پوری بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا تاکہ امن کا وعدہ پورا کیا جا سکے جس سے سب کے لیے سلامتی اور استحکام کا حصول ممکن ہو سکے۔

 عباس نے ٹرمپ کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا  کہ جس میں امن، خوشحالی اور انضمام ہو، آپ کے ساتھ ہم وہ حاصل کر سکتے ہیں جو ناممکن لگتا تھا ایک تسلیم شدہ، آزاد، خود مختار اور محفوظ فلسطین اور  ایک تسلیم شدہ اور محفوظ اسرائیل۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی