سیاست
4 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی خواہش ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے، لیکن ٹرمپ سخت سیاسی مذاکرات کے حق میں ہیں: رپورٹ
اسرائیلی حکام نے کہا کہ تل ابیب امریکہ سے ایران پر حملے کی ترجیح دیتا ہے، اور انتباہ دیا کہ ایسی کارروائی سے گریز کرنے کے "نتائج" ہوں گے۔
اسرائیل کی خواہش ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے، لیکن ٹرمپ سخت سیاسی مذاکرات کے حق میں ہیں: رپورٹ
اسرائیلی حکام نے کہا کہ اسرائیل ترجیح دیتا ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے۔ / Reuters

نیتن یاہو نے ایک سیکورٹی اجلاس بلایا جس میں سینئر حکام  سمیت حال ہی میں امریکہ کے دورے سے لوٹنے والے   چیف آف جنرل اسٹاف ایئل زامیر بھی شامل تھے۔  زامیر نے  ایران کے معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت  کی غرض سے  امریکہ کا دورہ کیا تھا۔

اسرائیل کے سرکاری سرکاری ٹی وی کھان نے  اطلاع دی ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق زامیر نے امریکی فوجی طیارے کے بجائے ایک نجی طیارے پر امریکہ کا سفر کیا تاکہ گرفت میں آنے سے بچا جا سکے اور وہ واشنگٹن کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

دو امریکی  عہدیداروں نے   ان کی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر  رائٹرز کو بتایاکہ امریکی اور اسرائیلی اعلیٰ فوجی حکام نے جمعے کو پینٹاگون میں ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران مذاکرات کیے ہیں۔

ان حکام نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین امریکی جنرل ڈین کین اور زامیر کے درمیان بند  کمرے میں  ہونے والی گفتگو کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے  حملے کی دھمکی دی ہے تو متحدہ  امریکہ نے  مشرق وسطیٰ میں اپنے بحری افواج کی موجودگی بڑھا دی ہے اور ہوائی دفاعی صلاحیتیں بھی مضبوط کی ہیں، دوسری جانب  ایران کی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطّے میں انتششار  پیدا ہونے کا  خدشہ ہے۔

زامیر کی پیش گوئی

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زامیر نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ دو ہفتوں سے دو ماہ کے اندر ایران کے خلاف فوجی حملہ کرے گا۔ آرمی ریڈیو نے ایک صورتحال کے جائزہ اجلاس کے دوران زامیر کے الفاظ نقل کیے: "یہ غیر یقینی کی مدت ہے۔" زامیر نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ تہران کے خلاف امریکی حملہ "دو ہفتوں سے دو ماہ کے اندر" انجام پائے گا۔ ریڈیو نے کہا کہ آئندہ چند روز میں تہران پر امریکی حملے کی توقع نہیں کی جاتی۔

براڈکاسٹر نے کہا کہ "امریکہ ہر چیز اسرائیل کے ساتھ شیئر نہیں کرتا اور اسے اپنے فیصلہ سازی کے عمل سے خارج رکھتا ہے"  اس ادارے نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اس بات پر پریشان ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر کسی ایسے معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں جس میں "ایران کے بیلسٹک میزائل" کو شامل نہ کیا جائے۔

سخت سودابازی

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے واشنگٹن میں زامیر کے مذاکرات کے بعد ان سے ملاقات کی، کاٹز کے دفتر نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد خطے کی صورت حال اور کسی بھی ممکنہ منظرنامے کے لیے اسرائیلی فوج کی "عملی تیاری" کا جائزہ لینا تھا۔ ایک نام نہاد اسرائیلی اہلکار جو مباحثوں میں شامل تھا، نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ سخت مذاکرات چاہتا ہے، جس سے اس اہلکار کے بقول ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ وہ ترجیح دیتے ہیں کہ امریکہ ایران پر حملہ کرے، خبردار کرتے ہوئے کہ ایسا نہ کرنے کے "نتائج" ہوں گے، جن میں انہوں نے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی جانب ممکنہ پیشرفت کو شامل کیا۔

اسرائیلی حکام نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو ایران کے جوہری میزائل پروگرام کے بارے میں اپنی "تشویش"  کابھی  اظہار کیا۔ اسرائیلی حکام نے اجلاس کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی مالیاتی اخبار دی کالکالسٹ کا اندازہ ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کی لاگت 10 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق، اسرائیلی سکیورٹی ادارے کے بعض سینئر عہدے دار اس بات سے پریشان ہیں کہ ایران کے ساتھ تنازعے کی مدت اور نوعیت کے لحاظ سے مزید ایک جنگ کی قیمت کروڑوں شیکلز تک پہنچ سکتی ہے۔"

 

دریافت کیجیے
کیف اور ماسکو  نے الگ الگ فائر بندی کی پیشکش کے دوران روسی حملوں میں 21 یوکرینی شہری ہلاک
کیا امریکہ اور ایران دوبارہ تمام طاقت کے جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
ہرمز میں نئی مساوات عمل میں آ رہی ہے۔ ایرانی پارلیمانی اسپیکر
جنوبی کوریا نے ہرمز میں جہاز میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ٹرمپ کا ایران پر الزام
ایران: آبنائے ہرمز میں کوئی بھی امریکی منصوبہ فائر بندی کی خلاف ورزی ہو گا
بھارتی وزیر اعظم مودی کو صوبائی انتخابات میں ایک اہم امتحان کا سامنا ہے
ٹرمپ نے یورپی گاڑیوں پر 25 فیصد امریکی ٹیرف کا اعلان کر دیا
امریکہ، ایران جنگ پر اختلافات کے بعد جرمنی سے تقریباً 5,000 فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے
ٹرمپ: مجھے ایران کی تازہ ترین پیشکش 'ناگوار' لگی ہے
ایران نے ہوائی دفاعی نظام فعال کر دیا تو ٹرمپ کو کانگریس میں جنگی اختیارات کی مدت کا سامنا ہے
سعودی وزیر: ہمارے ترکیہ کے ساتھ تعلقات، اسٹریٹجک ہیں، ہم اس میںم مضبوطی لانے کے متمنی ہیں
ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملوں کے بارے میں فوجی بریفنگ دی جائے گی، رپورٹ
ملک کے پاس سالوں کی جنگ کے لیے کافی میزائل اور ڈرون کے ذخائر موجود ہیں
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو حل کرنے کے لیے عالمی سطح پر فوری کارروائی کی اپیل
چین کی یورپی یونین کی صنعتی پالیسی پر نکتہ چینی
اقوام متحدہ کے آئینی اصولوں پر 'براہ راست حملہ' کیا جا رہا ہے، یورپی یونین کی تنبیہ
برطانیہ اور فرانس خلیج فارس کے راستے کھولنے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کریں گے
نائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
ایرانی اسپیکر: امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ ساتھ تہران 'ضروری اقدامات' کے لیے تیار ہے
وزیر خارجہ حاقان فیدان کی مشرق وسطی میں بھڑکنےو الی آگ کو بجھانے اور پائیدار امن کی اپیل