دنیا
2 منٹ پڑھنے
اختلافات کے باوجود یورپی یونین سے تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:چین
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ جمعرات 24 جولائی کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات کریں گے
اختلافات کے باوجود یورپی یونین سے تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:چین
/ AP

چین نے تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ 25 واں اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس بیجنگ میں ہوگا۔

 یہ دورہ فریقین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ جمعرات 24 جولائی کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات کریں گے۔

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ چین کی نمائندگی کرتے ہوئے سربراہ ی اجلاس کی  صدارت کریں گے۔

توقع ہے کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال، اقتصادی تعاون، منڈیوں تک رسائی اور پابندیوں کی پالیسیوں جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تعلقات میں کشیدگی جون میں اس وقت بڑھ گئی جب یورپی یونین نے چینی کمپنیوں کو 5 ملین یورو سے زائد مالیت کے ٹینڈرز میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

 اس فیصلے کی وجہ یہ الزامات تھے کہ بیجنگ نے منظم طریقے سے یورپی کاروباری اداروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا اور مقامی منڈیوں  تک رسائی کو محدود کیا۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے، اس پیکیج میں چین کے  قانونی اداروں اور افراد کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں۔

 اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے ان کو اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

 واضح رہے کہ اختلافات کے باوجود، بیجنگ بات چیت میں شامل ہونے کے لئے اپنی آمادگی پر زور دیتا ہے.

 مئی کے آغاز میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ چین یورپ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور تجارتی تعلقات میں کشادگی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

دریافت کیجیے
روسی وزارت دفاع: رات بھر میں 660 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں
زیلنسکی نے روسی تنصیبات کے خلاف حملوں کا حکم دے دیا
واشنگٹن وینزویلا  کی مدد کے لیے تیار ہے: ٹرمپ
ونیزویلا :طاقتور دوہرے زلزلوں سے کم از کم 32 افراد ہلاک، ہنگامی حالت نافذ
آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑ دیا
نیٹو کا رویہ مایوس کن رہا ہے:ٹرمپ
شدید زلزلوں سے وینیزویلا اور جاپان لرز اٹھے
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بند کریں:امریکی سینیٹ
ایرانی اثاثے امریکی نگرانی میں رہیں گے: ٹرمپ
روس: ہم نے ایک رات میں 323 یوکرینی ڈراونز مار گرائے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس