دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایشیائی رہنماوں کی جانب سے یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے تحفظ میں بہتری لانے کا عندیہ
پاکستانی، ملائیشیائی، جنوبی کورین رہنماؤں نے قومی ترقی میں محنت کشوں کے کردار کو تسلیم کیا اور بہتر حقوق اور حفاظتی معیارات کا وعدہ کرتے ہوئے قومی معیشت میں ان کے نمایاں کردار کو سراہا۔
ایشیائی رہنماوں کی جانب سے یومِ مزدور  کے موقع پر  محنت کشوں  کے تحفظ میں بہتری لانے کا عندیہ
ٹریڈ یونینوں کے اراکین عالمی یوم مزدور سے ایک روز قبل کراچی، پاکستان میں ایک ریلی میں شریک ہیں، جمعرات 30 اپریل 2026۔ / AP

مختلف ایشیائی ممالک نے یومِ مزدور منایا، جہاں رہنماؤں نے مزدوروں کے لیے مضبوط حفاظتی اقدامات کا عندیہ دیا اور انہیں معاشی لچک اور قومی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک محنت کشوں کی پذیرائی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ 'نئے عزم اور عہد' کے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔

یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں انہوں نے مزدوروں، کسانوں، ہنرمندوں اور پیشہ ور افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں 'معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی' قرار دیا۔

شہباز شریف نے ملک میں اور بیرونِ ملک لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے مزدور 'پاکستانی صلاحیت کے سفیر' ہیں اور ترسیلاتِ زر کے ذریعے معیشت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ملائشیا میں وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ مزدور قوم کی خوشحالی کے مرکز میں ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود، بشمول خواتین اور بیرونِ ملک کام کرنے والے شہریوں کے لیے، محفوظ رہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا: 'مزدور قوم کی خوشحالی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں؛ معیشت کی سالمیت اور ملائشیا کا مستقبل ہمارے مزدوروں کی محنت، عزم اور قربانی کی قوت کے بغیر بیدار نہیں ہوگا۔'

انہوں نے زور دیا کہ معاشی ترقی کا انحصار مزدوروں کی 'محنت، عزم اور قربانی' پر ہے۔

یونہاپ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جے-میونگ نے اس موقع پر کام  کاج  کے مقامات کے تحفظ کے لیے سخت  پالیسیوں کے نفاذ کا عندیہ دیا اور کہا کہ وہ مزدوروں کی جانوں کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا کہ کاروباری ترقی اور مزدوروں کی فلاح متصادم ہیں اور کہا کہ پائیدار ترقی محنت کشوں کے تحفظات پر منحصر ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایشیائی رہنماوں کی جانب سے یومِ مزدور  کے موقع پر  محنت کشوں  کے تحفظ میں بہتری لانے کا عندیہ
صدر ایردوان کی طرف سے TRT کی 62 ویں سالگرہ کی مبارکباد اور کثیر السانی خدمات کی پذیرائی
بحرین کے شاہ حمد نے ایران سے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے امور میں مداخلت بند کرے
اسرائیل نے جنوبی لبنان پر تازہ حملے میں 2 افراد کو ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا
اسرائیلی افواج کا ہدف جنوبی لبنان میں "ہر چیز کو تباہ" کرنا ہے، انکشاف
ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملوں کے بارے میں فوجی بریفنگ دی جائے گی، رپورٹ
غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا پر سوار بیس ترک شہریوں کو اسرائیل نے حراست میں لے لیا
ترکیہ اور اسپین کا مطالبہ: مشترکہ مؤقف اختیار کیا جائے
شاہ چارلس: ہم مل کر زیادہ مضبوط ہیں
طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ فورڈ" جلد ہی وطن پہنچ جائے گا:واشنگٹن پوسٹ
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ اتحاد بنانے کی کوششوں میں
ترکیہ: اسرائیلی مداخلت "بحری قزاقی" ہے
القدس میں مسیحی برادری بھی غیر محفوظ،راہبہ زخمی