دنیا
2 منٹ پڑھنے
فلپائن کے دارالحکومت میں مارکوس کے خطاب سے قبل بم دھماکہ
ہم ابھی تفتیش کر رہے ہیں، اس لیے ہم یہ بتا نہیں سکتے کہ دھماکہ وسیع پیمانے کا یا محدود سطح کا تھا، محکمہ پولیس
فلپائن کے دارالحکومت میں مارکوس کے خطاب سے قبل بم دھماکہ
فلپائنی سینیٹ میں فائرنگ کی آوازیں سنے جانے کے بعد پولیس اہلکار سینیٹ کی عمارت کے باہر کھڑے ہیں، 13 مئی 2026 [فائل]۔ / Reuters

حکام نے بتایا ہے کہ پیر کی علی الصبح فلپائن کے محکمہ انصاف کے داخلی دروازے کے قریب ایک خود ساختہ بم پھٹا، یہ واقعہ اس سے چند گھنٹے پہلے پیش آیا جب ملک کے سینیٹ کے قریب ایک مشتبہ ناکارہ آلے کا تعین ہوا۔

اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور دوسرے مشتبہ بم کا  تعین  اسی دن صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کی سالانہ "اسٹیٹ آف دی نیشن" تقریر سے چند گھنٹے قبل ہوا۔

قومی پولیس کے سربراہ جوزے میلینسیو نارٹاٹیز جونیئر نے پیر کو صحافیوں سے کہا کہ 'اس بات کا بڑا امکان یا احتمال ہے کہ دونوں واقعات مربوط ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پولیس کے پاس 'بم دھمکیوں، حقیقی بم دھماکوں اور دیگر  کے خلاف ہنگامی منصوبے موجود تھے، ' تا ہم کچھ چیز ہمارے قابو سے باہر ہو گئیں ۔

صبح سویرے ہونے والا دھماکے  کی  تفصیلات سامنے  نہیں آئیں۔

منیلا پولیس کے ترجمان فلپ انیس نے کہا، 'ہم ابھی تفتیش کر رہے ہیں، اس لیے ہم یہ بتا نہیں سکتے کہ دھماکہ وسیع پیمانے کا یا محدود سطح کا تھا'۔

سیاسی کشیدگی

فلپائنی میڈیا پر شائع تصاویر میں دھماکے سے گاڑی کی ونڈشیلڈ پر  دراڑیں پڑنے  اور وہاں معمولی سا ملبہ بکھرنے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

پولیس نے ایک رپورٹ میں کہا کہ سینیٹ کے قریب پائی گئی ڈیوائس کو عمارت سے ملحقہ سڑک پر صبح تقریباً 8:30 بجے ایک ٹرک ڈرائیور نے دیکھا اور سیکیورٹی عملے کو اطلاع دی۔

متعلقہ تربیت یافتہ ٹیم نے موقع سے سامان نکالا جس میں بلاسٹنگ کیپ، ایک گھڑی اور ٹیسٹ کے لیے ایک جار میں 'بھورا پاؤڈر' شامل تھا۔

علاقائی پولیس ترجمان ہیزل آسیلو نے اس بات کا اندازہ لگانے سے گریز کیا کہ یہ ڈیوائس کتنے بڑے دھماکے کا سبب بن سکتی تھی۔

مارکوس کی پیر کو تقریر ایک  ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سیاسی تناؤ بڑھا ہوا ہے، نائب صدر سارا ڈوٹرٹے مواخذے کے مقدمے  سے دو چار  ہیں، اور رائے دہندگان جعلی سیلاب کنٹرول منصوبوں سے جڑے بدعنوانی کے اسکینڈل سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز