سیاست
2 منٹ پڑھنے
اردوعان۔علی یف ملاقات
ترکیہ اور آذربائیجان ہر میدان میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے: رجب طیب اردوعان
اردوعان۔علی یف ملاقات
Erdogan says that Türkiye will continue to advance its relations with Azerbaijan in all areas. / AA
13 جولائی 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے ہفتے کے روز آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کے ساتھ ٹیلیفونک ملاقات  کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی پیش رفتوں  پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترکیہ صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گفتگو کے دوران صدر اردوعان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان ہر میدان میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے جنوبی قفقاز میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔

'دہشت گردی سے پاک ترکیہ'  کے ہدف سے جاری کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر اردوعان نے کہا ہے کہ یہ ہدف،  خطے سے دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے میں، مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے اس مرحلے کی کامیاب تکمیل  کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ یہ علاقائی سلامتی کو مزید مستحکم کرے گا۔

علی ییف نے بھی 'دہشت گردی سے پاک ترکیہ' کے مقصد کے ساتھ شروع کیے گئے عمل میں ترکیہ کی کامیابی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے اس عمل میں ہونے والی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل کامیابی سے مکمل ہوگا اور اپنے مقصد کو حاصل کرے گا۔

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں