کھیل
2 منٹ پڑھنے
ترک وومن والی بال ٹیم پہلی بار ورلڈ فائنل میں پہنچ گئی
یورپی باسکٹ بال چمپین شپ میں ترک قومی باسکٹ بال ٹیم نے بھی کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا
ترک وومن والی بال ٹیم پہلی بار ورلڈ فائنل میں پہنچ گئی
ترکی کی والی بال ٹیم / AA

ترک وومن  قومی والی بال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ 2025 ایف آئی وی بی خواتین ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

جاپان نے پہلا سیٹ مضبوط دفاع اور مؤثر حملوں کے ساتھ 25-16 سے جیت کر شاندار آغاز کیا۔ ترکیہ نے دوسرے سیٹ میں جواب دیا، جہاں ملیسا ورگاس اور ادا اردم ُوندار کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کرتے  ہوئے 25-17 سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔

ترک ٹیم اسی روش  کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے سیٹ میں جاپان پر دباؤ ڈالا،  شروع سے ہی  برتری قائم کی اور  25-18 سے سیٹ جیت کر 2-1 کی سبقت حاصل کر لی۔

چوتھا سیٹ انتہائی سنسنی خیز رہا، جہاں دونوں ٹیموں نے پوائنٹس کا تبادلہ کیا اور اسکور 24-24 پر برابر ہو گیا۔ ترکیہ نے آخری لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے یہ سیٹ  27-25 سے جیت کر  فتح  اپنے نام  کی۔

ترکیہ اب اٹلی کے ساتھ فائنل میں مد مقابل  آئے گا۔

دوسری جانب ترکیہ نے سویڈن کو 85-79 سے شکست دے کر یورو باسکٹ 2025 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ترک  مردوں کی قومی باسکٹ بال ٹیم 9 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں پولینڈ یا بوسنیا و ہرزیگووینا کے فاتح کا سامنا کرے گی۔ سویڈن نے میچ کے آغاز میں ترکیہ کو حیران کر دیا، ابتدائی 10 میں سے 9 شاٹس کامیاب بنائے اور پہلے ہاف میں 42-37 کی برتری حاصل کی۔

ہیڈ کوچ ارگن اتامان کی دوسرے ہاف کی حکمت عملی نے 14-0 کی شاندار واپسی حاصل  کی، جس نے سات پوائنٹس کے خسارے کو برتری میں بدل دیا۔

ترکیہ نے تیسرے کوارٹر کے آخر میں 11 پوائنٹس کی برتری حاصل کی، لیکن سویڈن نے لوڈوگ ہاکانسون اور سائمن برگانڈر کی قیادت میں واپسی کی اور آخری کوارٹر میں دو بار اسکور برابر کر دیا۔

آخری لمحات میں اسکور قریب ہونے کے باوجود، الپرین نےشاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لگاتار 6 پوائنٹس اسکور کیے، جن میں ایک زبردست ڈنک بھی شامل تھا، اور فتح کو یقینی بنایا۔

انہوں نے  24 پوائنٹس اور 16 ریباؤنڈز حاصل کیے، جبکہ سیدی عثمان نے 17 پوائنٹس اور ایرکان عثمانی نے 14 پوائنٹس اور 9 ریباؤنڈز کے ساتھ میچ میں حصہ ڈالا۔

 

دریافت کیجیے
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
فرانس ورلڈ کپ  کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا: اس نے پیراگوائے کو ایک ۔ صفر سے شکست دی
پرتگال کرویشیا کو ہرا کر  راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
میزبان امریکہ  بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
ایمباپے کا شاندار کھیل،فرانس راونڈ آف کے لیے کوالیفائی کر گیا
مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی
پروجیکٹ NBA یورپ میں  ترکیہ کی دلچسپی
کولمبیا نے کانگو کو 1-0 سے شکست دے دی
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
امریکہ میں ترکش وائب زون کا قیام
ایران کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 2-2 سے برابر
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ گروپ ڈی میں ترکیہ کو 2-0 سے شکست دے دی
برطانوی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی کٹ چوری
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا