دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین کا روس پر حملہ،کھاد کا کارخانہ تباہ
روسی حکام نے بدھ کو کہا کہ روس کے مغربی سمولنسک علاقے میں ایک کھاد بنانے والے پلانٹ پر یوکرینی ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے
یوکرین کا روس پر حملہ،کھاد کا کارخانہ تباہ
روس-یوکرین / Reuters
26 فروری 2026

روسی حکام نے بدھ کو کہا کہ روس کے مغربی سمولنسک علاقے میں ایک کھاد بنانے والے پلانٹ پر یوکرینی ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

یہ پلانٹ روسی شہر دوروگوبُژ کے بالکل باہر واقع ہے اور یوکرین کی سرحد سے تقریباً 290 کلومیٹر (180 میل) دور ہے۔

سوشل میڈیا پر شائع غیرتصدیق شدہ تصاویر میں مبینہ طور پر بدھ کی صبح پلانٹ میں آگ اور رات کے آسمان میں اٹھتے ہوئے دھواں کے ستون دکھائی گئے تھے۔

سمولنسک کے گورنر واسِلی انوخِن نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں کہا کہ دشمن نے پی جے ایس سی دوروگوبُژ کو نشانہ بنایا، جو ایک شہری پلانٹ ہے اور نائٹروجن کھاد تیار کرتا ہے۔”

روسی تفتیشی کمیٹی جو سنگین جرائم کی تحقیقات کرتی ہے  اس نے  بعد ازاں کہا   کہ یہ چار سالہ جنگ کے دوران روسی صنعتی مقامات پر ہونے والے سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

یوکرین نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کم از کم 30 ڈرونز جو دھماکا خیز آلات سے لیس تھے داغے جنہوں نے قابلِ ذکر نقصان پہنچایا ہے ۔

گورنر انوخِن نے مزید کہا کہ بدھ کی صبح ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پا لیا تھا، جبکہ حکام حفاظتی وجوہات کی بنا پر ہمسایہ گاؤں کے رہائشیوں کو نکالنے پر غور کر رہے تھے۔

روسی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، اس پلانٹ پر پچھلے سال دسمبر میں بھی حملہ ہوا تھا۔

یوکرین نے جو شہریوں کو ہدف بنانے کی تردید کرتا ہے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ حملے اکثر روس کی تیل و گیس کی صنعت اور دیگر صنعتی مقامات کو نشانہ بناتے ہیں اور ان سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

کیف کا کہنا ہے کہ یہ حملے روس کی طرف سے اس کے اپنے شہریوں پر کیے گئے حملوں کا بدلہ ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور یوکرینی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں