دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا مطالبہ:چین اپنی منڈی امریکی کاروبار کےلیے کھول دے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے بیجنگ میں ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے دوران صدر شی جن پنگ سے مطالبہ کریں گے کہ وہ چینی مارکیٹ کو امریکی کاروبار کے لیےکھول دیں۔
ٹرمپ کا مطالبہ:چین اپنی منڈی امریکی کاروبار کےلیے کھول دے
چین-امریکہ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے بیجنگ میں ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے دوران صدر شی جن پنگ سے مطالبہ کریں گے کہ وہ چینی مارکیٹ کو امریکی کاروبار کے لیے "کھول دیں۔"

ٹرمپ نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں غیر معمولی خصوصیات کے حامل رہنما، صدر شی سے چین کو 'کھولنے' کی درخواست کروں گا تاکہ یہ شاندار لوگ (امریکی کاروباری شخصیات) اپنا جادو دکھا سکیں اور عوامی جمہوریہ چین کو ایک اور اعلیٰ سطح پر لے جانے میں مدد کر سکیں!" ان کا اشارہ ان کے ہمراہ اس دورے پر جانے والے امریکی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران  کی طرف تھا۔

ٹرمپ نے اپنے اس دورۂ چین میں شامل ہونے کے لیے امریکہ کی سب سے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو مدعو کیا ہے، جن میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایپل کے سی ای او ٹم کک، بلیک راک کے سی ای او لیری فنک، اور بوئنگ کے سی ای او کیلی اورٹبرگ شامل ہیں۔

توقع ہے کہ یہ کاروباری شخصیات بیجنگ کے ساتھ تجارتی سودوں اور خریداری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔

اس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں تجارت، مصنوعی ذہانت، برآمدی کنٹرول، تائیوان، اور ایران جنگ جیسے موضوعات شامل ہونے کی امید ہے، جبکہ دونوں ممالک کے مابین یہ مذاکرات اے آئی ٹیکنالوجی، پابندیوں اور نایاب معدنیات 

دریافت کیجیے
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی