دنیا
2 منٹ پڑھنے
میکسیکو : ریاست سینالوا میں بیس لاشیں پائی گئیں
واضح رہے کہ تقریبا ایک سال قبل سینالوا کارٹل کے شریک بانی اسماعیل "ایل میو" زمبادہ کی مبینہ گرفتاری کے بعد سے علاقے میں تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے
میکسیکو : ریاست سینالوا میں بیس لاشیں پائی گئیں
/ AFP

میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا میں ایک ہائی وے پل کے قریب سے 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پیر کے روز سرکاری  دفتر استغاثہ  کے مطابق چار لاشیں سڑک کے کنارے ملی ہیں جبکہ دیگر 16 لاشیں ایک لاوارث گاڑی سے ملی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تمام متاثرین میں گولیوں کے زخموں کے نشانات تھے۔

تقریبا ایک سال قبل سینالوا کارٹل کے شریک بانی اسماعیل "ایل میو" زمبادہ کی مبینہ گرفتاری کے بعد سے علاقے میں تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

زمباڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے جیل میں قید منشیات کے سرغنہ جوکوئن "ایل چاپو" گوزمین کے بیٹے نے اغوا کیا تھا اور اس کی مرضی کے خلاف امریکہ لے جایا گیا تھا۔

اس تنازعے کی وجہ سے کارٹیل کے اندر جان لیوا لڑائی شروع ہو گئی ہے، جس نے ایل چاپو کے وفاداروں  بشمول ان کے بیٹوں  کو زمباڈا سے وابستہ  حریفوں کے خلاف کھڑا کر دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے نتیجے میں علاقے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سینالوا کارٹل میکسیکو کے ان چھ اسمگلنگ گروپوں میں سے ایک ہے جنہیں امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

میکسیکو میں 2006 سے اب تک منشیات سے متعلق ہنگاموں میں تقریبا 480،000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران