دنیا
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اردوعان۔ٹرمپ ملاقات
صدر رجب طیب اردوعان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات میں شام اور غزّہ کے موضوعات پر بات چیت کی گئی
ترکیہ: اردوعان۔ٹرمپ ملاقات
امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر ایردوان اور دیگر سربراہان مملکت و حکومت کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی۔ (فائل) / Reuters

ترکیہ  کے صدر رجب طیب اردوعان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کے لیے ایک ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات  کے کل بروز  منگل جاری کردہ  بیان کے مطابق مذاکرات میں  صدر اردوعان نے ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ ترکیہ، شام میں ہونے والی پیش رفتوں پر  'بغور نگاہ' رکھے ہوئے ہے۔ انقرہ کے نقطہ نظر سے  شامی وحدت، یکجہتی اورزمینی سالمیت بہت  'اہم' ہے۔

مذاکرات میں صدور نے داعش دہشت گرد تنظیم  کے خلاف جدوجہد اور شامی جیلوں میں بند داعش کے ارکان کی صورتحال پر بھی  تبادلہ خیال  کیا ہے۔

بیان کے مطابق صدر  اردوعان نے کہا ہے کہ "دہشت گردی سے پاک اور ہر شعبے میں ترقی کی طرف گامزن  ایک پُرامن 'شام'  خطے کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا"۔

غزہ میں امن کے لیے ترکیہ اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی

غزہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر  اردوعان نے کہا  ہےکہ غزہ میں قیامِ امن کی کوششیں جاری ہیں اور ترکیہ، اس معاملے میں، امریکہ کے ساتھ مربوط شکل  میں کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے غزہ  امن کمیٹی میں شرکت کی  دعوت پربھی  ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے بروز منگل ملاقات سے  قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "میں اپنے بہت پسندیدہ  صدر 'اردوعان' کے ساتھ 'بہت اہم' ٹیلی فونک ملاقات' کروں گا"۔

وائٹ ہاؤس نے بروز جمعہ اعلان کیا تھا کہ "ٹرمپ کے، غزّہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری  نسل کُشی کے مستقل خاتمے اور علاقے کی تعمیرِ نو کے مقاصد پر مبنی ، 20 نقاطی منصوبے کے اطلاق میں 'کلیدی کردار کی حامل' غزّہ امن کمیٹی' قائم کر دی گئی ہے۔  اس کمیٹی کے اہداف میں، اسٹریٹجک کنٹرول کو یقینی بنانا، بین الاقوامی وسائل  کو متحرک کرنا اور غزّہ کی جنگ سے امن اور ترقی  کے مرحلے  میں منتقلی کے دوران محاسبے کی یقین دہانی شامل   ہیں۔

علاوہ ازیں امریکہ نے ٹرمپ کے، غزّہ جنگ کے خاتمے پر مبنی، جامع منصوبے کے دوسرے مرحلے کے اطلاق  کے لئےغزّہ انتظامیہ کی قومی کمیٹی،  ایک بانی انتظامی کمیٹی  اور عبوری مرحلے کے ساتھ تعاون  کے زیرِ مقصد ایک غزّہ انتظامی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔

ٹرمپ نے، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان سمیت، بعض سربراہانِ مملکت  کو بھی غزہ امن  کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔  

دریافت کیجیے
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران