دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ ہمارے اڈے استعمال کر سکتا ہے: سٹارمر
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے امریکی درخواست پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو اس خطے میں میزائل فائر کرنے سے روکنے کے لیے حملے کی اجازت دے گا
امریکہ ہمارے اڈے استعمال کر سکتا ہے: سٹارمر
کیئر اسٹارمر / AP

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ خلیج  میں ایران کے میزائل حملوں میں تیزی کے بعد برطانیہ امریکہ کو "مخصوص اور محدود دفاعی مقاصد" کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

امریکہ نے ان مخصوص اور محدود دفاعی مقاصد کے لیے برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

سٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس درخواست کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے  تاکہ ایران کو خطے بھر میں میزائل داغنے، بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنے، برطانوی جانوں کو خطرے میں ڈالنےاور ایسے ممالک کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے فیصلے کی بنیاد دیرینہ دوستوں اور اتحادیوں کے اجتماعی دفاع اور برطانوی جانوں کے تحفظ پر ہے۔

سٹارمر نے مزید کہا کہ برطانیہ کے ایران پر حملوں میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا  کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ خطے اور دنیا کے لیے سب سے بہتر راستہ مذاکرات کے ذریعے حل ہے۔

حکومتِ برطانیہ کی ویب سائٹ پر شائع ایک الگ بیان میں اس کا قانونی موقف پیش کیا گیا۔

سٹارمر نے کہا کہ خطرے کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ میزائلوں کو ان کے ماخذ پر ان کے ذخیرہ گاہوں میں یا اُن لانچروں کو تباہ کیا جائے جن کے ذریعے انہیں داغا جاتا ہے۔

اتوار کے اوائل میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ خلیج میں اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرنے کے لیے ایران کے خلاف دفاعی کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سٹارمر نے کہا کہ متاثرہ خطے میں کم از کم 200,000  سے زائد برطانوی شہری موجود ہیں ۔

انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنی موجودگی درج کرائیں اور وزارتِ خارجہ کے سفر سے متعلق مشورے پر عمل کریں جس میں بحرین، کویت، قطر، اور متحدہ عرب امارات میں موجود برطانوی شہریوں کو فوراً اپنے مقام پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سٹارمر نے کہا کہ ایران کی جانب سے یہ خطرہ برطانیہ کی مسلح افواج کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان