دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس شروع ہو گیا
شنگھائی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی تعلقات کا ایک نیا نمونہ پیش کیا ہے۔ یہ فورم بیرونی مداخلت کی واضح طور پر مخالفت کرتا ہے: صدر شی جن پنگ
چین: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس شروع ہو گیا
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ SCO کو "ہمارے وسیع بازاروں کی طاقت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔" / Reuters

شنگھائی تعاون تنظیم 'ایس سی او' کا 25واں سربراہی اجلاس پیر کے روز چین کے شمالی شہر تیانجن میں، 20 سے زائد سربراہانِ مملکت کی شرکت سے  ،شروع ہوگیا ہے۔

چین کے  صدر شی جن پنگ نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا۔ انہوں نے ایک نئے عالمی سلامتی  نظام کی خواہش کا اظہار کیا اور   کہا  ہےکہ چین، شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر اس علاقائی سلامتی فورم کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے کام کرے گا ۔

انہوں  نے کہا  ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی تعلقات کا ایک  نیا نمونہ پیش کیا ہے۔ یہ فورم بیرونی مداخلت کی واضح طور پر مخالفت کرتا ہے۔

انہوں  نے عالمی نظام میں 'دھونس آمیز رویے' پر تنقید کی اور رہنماؤں سے کہا  ہےکہ وہ " عدل و انصاف  پر قائم رہیں اور سرد جنگ کی ذہنیت، گروہی تصادم اور دھونس آمیز  رویے کی مخالفت کریں"۔

صدر جن پنگ  نے، خاص طور پر امریکی محصولات کے تناظر میں،عدل و انصاف کے ساتھ ساتھ باہمی اقتصادی تعاون پر زور دیا اور  کہا ہے کہ ایس سی او کو ہماری وسیع منڈیوں کی طاقت سے استفادہ  کرنا چاہیے ۔

انہوں نے اس سال کے دوران ایس سی او کے رکن ممالک کو 2 ارب یوان کے عطیات  دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے  کہ چین، آئندہ تین سالوں میں ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کے رکن بینکوں کو اضافی 10 ارب یوان (1.4 ارب ڈالر) کے قرضے بھی فراہم کرے گا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن سمیت 10 رکنی بلاک کے رہنماوں نے قومی بیانات جاری کرنے سے قبل  تیانجن شہر میں ایک گروپ فوٹو اتروائی۔

توقع ہے کہ اجلاس کے اختتام پر سربراہان،  تیانجن اعلامیے پر، دستخط کریں گے اور 10 سالہ حکمت عملی کے ساتھ ساتھ سلامتی، تجارت، توانائی اور ثقافتی تعاون پر مبنی نتائج کے دستاویزات کی منظوری دیں گے۔

شنگھائی اجلاس دوسری جنگ عظیم کے اختتام اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے  بھی بیانات جاری کرے گا۔

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ