دنیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت کے وزیر اعظم دورہ اسرائیل کے دوران ناچے اور گانا گایا
ایپسٹین فائلوں کا نیا انکشاف: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اپسٹین کی نصیحت پر اور امریکی صدر کے فائدے کے لیے، اسرائیل میں ناچے اور گانا گایا
بھارت کے وزیر اعظم دورہ اسرائیل کے دوران ناچے اور گانا گایا
بھارتی حکام نے ای میل سے پیدا ہونے والے کسی بھی تاثر کو دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ (فائل) / AP

امریکہ وزارتِ انصاف نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلقہ نئے دستاویزات شائع کر دیئے ہیں۔تازہ فائلوں میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے بھیجی گئی ایک ای میل پر بھارت انتظامیہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بروز ہفتہ روزنامہ یروشل پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایپسٹین سے منسوب ایک ای میل میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے 2017 کے دورہ اسرائیل  کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ یہ دورہ  کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورہ  اسرائیل تھا۔

ای میل میں کہا گیا ہے کہ"بھارتی وزیر اعظم مودی، اپسٹین کی نصیحت پر اور امریکی صدر کے فائدے کے لیے، اسرائیل میں ناچے اور گانا گایا۔ وہ چند ہفتے پہلے مل چُکے تھے۔ یہ حربہ کام کر گیا"۔

بھارتی حکام نے ای میل سے پیدا ہونے والے کسی بھی اشارے  کنائے کو سختی سے رد کر دیا ہے۔

نئی دہلی وزارتِ خارجہ  نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ای میل کی واحد حقیقت مودی کا دورہ اسرائیل ہے اس کے علاوہ سب بے بنیاد ہے"۔

وزارتِ خارجہ  کے ترجمان رندھیر جسوال نے اس تبصرے کو ”ایک سزا یافتہ مجرم کا ہذیان قرار دیا اور کہا ہے کہ ایپسٹین ”شدید ترین حقارت“ کا مستحق ہے۔

جسوال نے مزید کہا ہے کہ  مودی اور ایپسٹین کے درمیان کسی بھی معقول ملاقات یا مشاورتی تعلق کے شواہد موجود نہیں ہیں۔

تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس حوالے کو موضوع بنا کر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا