دنیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت: ہوٹل میں آگ، 21 افراد ہلاک 40 زخمی
نئی دہلی کے ہوٹل 'فلورش سٹے' میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
بھارت: ہوٹل میں آگ، 21 افراد ہلاک 40 زخمی
نئی دہلی میں حکام کا کہنا ہے کہ ریستوران میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے، تاہم اس کی وجہ تاحال زیرِ تفتیش ہے۔ تصویر: اے پی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل 'فلورش سٹے' میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موصول معلومات کے مطابق آج بروز بدھ نئی دہلی کے  ہوٹل  'فلورش سٹے' میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ حالیہ برسوں میں نئی دہلی میں پیش آنے والے مہلک ترین آتشزدگی واقعات میں سے  ایک ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق آگ صبح کے وقت شہر کے جنوبی حصے کے ایک گنجان  آبادعلاقے میں واقع "Flourish Stay" نامی ہوٹل میں لگی۔

پولیس حکام  نے کہا ہے کہ "ہم، انتہائی دکھ کے ساتھ  اطلاع دیتے ہیں کہ اس افسوسناک واقعے میں 21 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں فائر فائٹنگ آلات کی کمی اور حفاظتی قوانین پر معمول کے مطابق عمل نہ ہونے کی وجہ سے عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں۔

خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات بھارت میں ایک عام حفاظتی مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔عمارتوں کے ضوابط اکثر مناسب طریقے سے نافذ نہیں کیے جاتے۔

مقامی حکام نے آگ لگنے کی وجہ اور اس میں زیادہ جانی نقصان کے پیچھے کارفرماحفاظتی کوتاہیوں  کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع